اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۂ الرعد2، اس کو کسی بڑی نئی رکابی پر شبِ تاریک جس میں رعد وبرق ہو، لکھ کر آبِ باراں سے دھو کر شبِ تاریک میں اس پانی کو حاکم ظالم کے دروازے پر چھڑک دے، ان شاء اللہ تعالیٰ اسی روز معزول ہوجائے گا۔ امام کا قول ہے کہ جو شخص اس کو عشا کے بعد اندھیری رات میں آگ کی روشنی میں لکھ کر اسی وقت بادشاہ ظالم یا حاکم کے دروازہ پر ڈال آئے اس کی رعایا اور لشکر اس سے برگشتہ ہوجائیں اور کوئی اس کا کہنا نہ مانے اور اس کا دل خوب تنگ ہو۔آبادی وترقیٔ مکان یا دکان وباغ وغیرہ: {الٓمّٓرٰقف تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِط وَالَّذِیْٓ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِکَ الْحَقُّ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَO اَللّٰہُ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَھَا ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَط کُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّیط یُدَبَِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّکُمْ بِلِقَآئِ رَبِّکُمْ تُوْقِنُوْنَO وَھُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَجَعَلَ فِیْھَا رَوَاسِیَ وَاَنْھٰرًاط وَمِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْہَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّھَارَط اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَO}1 باغات ومکانات واملاک وکانات کی آبادی وتجارت کی ترقی کے لیے اس کو زیتون کے چار پتوں پر لکھ کر مکان یا دوکان یا باغ کے چاروں گوشوں میں دفن کردے بہت ترقی وآبادی ہو۔برائے دفینہ وامر مقصود وغیرہ: {اَللّٰہُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ کُلُّ اُنْثٰی وَمَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُط وَکُلُّ شَیْئٍ عِنْدَہٗ بِمِقْدَارٍO عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ الْکَبِیْرُ الْمُتَعَالِO سَوَآئٌ مِّنْکُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَھَرَ بِہٖ وَمَنْ ھُوَ مُسْتَخْفٍم بِالَّیْلِ وَسَارِبٌم بِالنَّھَارِO لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْم بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ یَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰہِط اِنَّ اللّٰہَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِھِمْط وَاِذَآ اَرَادَ اللّٰہُ بِقَوْمٍ سُوْٓئً ا فَلاَ مَرَدَّ لَہٗج وَمَا لَھُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّالٍO ھُوَ الَّذِیْ یُرِیْکُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَمَعًا وَّیُنْشِیُٔ السَّحَابَ الثِّقَالَO}2 جو شخص کسی پوشیدہ امر کو دریافت کرنا چاہے مثلاً: حاملہ کے شکم میںکیا ہے، یا دفینہ کہا ں ہے؟ یا کوئی چیز دفن کرکے بھول گیا اس کا موقع دریافت کرنا چاہے، یا غائب کب تک آجائے گا، یا مریض کب تک شفا پائے گا، تو وضو کرکے عطر لگائے اور دو شنبہ کے روز روزہ رکھے اور شب کو باوضو سوئے اور صبح منگل کے روز قبل طلوعِ آفتاب ان آیتوں کوایک سبز کپڑے پر زعفران اور گلاب خالص سے لکھے، پھر اس کپڑے کو عود وعنبر سے دھونی دے کر اس کو ایک ڈبہ کے اندر رکھ کر اس کو