اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
روغن کو ہلکی آنچ یا گرم راکھ پر گرم کرکے اس کی مالش کرنے سے پنڈلیوں اور پسلی کا درد جاتا رہتا ہے۔آسانیٔ ولادت ودردِ گوش وکشادگیٔ رزق وغیرہ: {قُلْ مَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَالْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَمَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَمَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَط فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰہُج فَقُلْ اَفَلاَ تَتَّقُوْنَO}3 یہ آیت تسہیلِ ولادت اور دردِ گوش اور آسانیٔ رزق کے لیے ہے، کدوئے شیریں کے پوست پر سیاہی سے لکھ کر دردِ زہ والی کے داہنے بازو پر باندھ دینے سے ولادت میں سہولت ہوتی ہے، اور قلعی دار تانبے کی طشتری پر عرق گندنا سے لکھ کر، صاف شہد سے دھو کر، آگ پر پکا کر، جس جگہ درد ہو تین قطرے چھوڑدیں ان شاء اللہ تعالیٰ نفع ہو، اورجو کاغذ پر لکھ کر نیلے کپڑے میں تعویذ بنا کر داہنے بازو پر باندھے اسباب روزی کے اس کے لیے آسان ہوں۔برائے خفقان واختلاج وغیرہ: {ٰیٓاَیُّھَا النَّاسُ قَدْ جَآئَتْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَھُدًی وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَO قُلْ بِفَضْلِ اللّٰہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوْاط ھُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَO}1 یہ آیتیں تمام اقسامِ دردِ شکم کے لیے مفید ہیں، جس شخص نے کبھی صحبت نہ کی ہو اس سے کاغذ لے کر، سیاہی سے لکھ کر، کسی سبز پھل کے عرق سے دھو کر، کسی قدر اس میں مصری اضافہ کرکے مریض کو پلایا جائے۔ اور خفقان اور اختلاجِ قلب کو بھی نافع ہے۔دفعِ سحر: {فَلَمَّا جَآئَ السَّحَرَۃُ قَالَ لَھُمْ مُّوْسٰٓی اَلْقُوْا مَآ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَO فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُط اِنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہٗط اِنَّ اللّٰہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَO}2 سخت جادو کے دفع کرنے کے لیے نافع ہے۔ ایک گھڑا پانی کا لے ایسی جگہ سے جہاں برسنے کے وقت کسی کی نظر نہ پڑی ہو۔ ایک گھڑا بارش کے پانی کا لے جس سے کوئی پانی نہ بھرتا ہو، پھر جمعہ کے روز ایسے سات درختوں کے سات پتے لے جس کا پھل نہ کھایا جاتاہو۔ پھر دونوں پانی ملا کر اس میں ساتوں پتے ڈال دے، پھر ان آیتوں کو لکھ کر، اس پانی سے دھو کر،