اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کسی شہر میں داخل ہوتے وقت: {رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَکًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَO}5 خاصیت: جب کسی شہر میں داخل ہو تو اس آیت کو پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ وہاں بخیر وخوبی بسر ہوگی۔دفع آسیب کے لیے: {اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّاَنَّکُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّج لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا ھُوَج رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْم وَمَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَلا لَا بُرْھَانَ لَہٗ بِہٖلا فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖط}6 خاصیت: جس شخص پر آسیب ہو ان آیتوں کو تین بار پڑھ کر منہ میں چھینٹا دیوے یا کان میں دم کردیوے ان شاء اللہ تعالیٰ فوراً دور ہوجائے گا۔جانور کے زہر سے حفاظت: {وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَOج}1 خاصیت: اگر کسی کو زہریلا جانور کاٹے تو جہاں پر کاٹا ہو اس کے گرد انگلی گھماتا ہوا ایک سانس میں سات بار پڑھ کر دم کرے ان شاء اللہ تعالیٰ صحت ہوجائے گی۔دین داری کے لیے: {رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًاO}2 خاصیت: جو اس کو ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے تو اس کی اولاد اور بیوی دین دار ہوجائیں گے۔چیونٹیاں بھگانے کے لیے: {یٰٓاَیُّھَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰکِنَکُمْ ج لَا یَحْطِمَنَّکُمْ سُلَیْمٰنُ وَجُنُوْدُہٗ لا وَھُمْ لَا یَشْعُرُوْنَO}3 خاصیت: اگر چیونٹیوں کی کثرت ہو تو اس آیت کو لکھ کر ان کے سوراخ کے پاس رکھ دے ان شاء اللہ تعالیٰ سب چیونٹیاں اپنے سوراخ میں داخل ہوجائیں گی۔بھاگے ہوئے کی واپسی: (۱) {فَرَدَدْنٰہُ اِلٰٓی اُمِّہٖ کَیْ تَقَرَّ عَیْنُھَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّلٰکِنَّ اَکْثَرَھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَO}4 خاصیت: اگر کوئی شخص بھاگ گیا ہو اس آیت کو لکھ کر چرخہ میں باندھ کر ساٹھ مرتبہ ہر روز چالیس دن تک الٹا گھمائیں ان شاء اللہ تعالیٰ ببرکت اس عمل کے وہ شخص جلد واپس آئے گا۔