اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے دفعِ برص: اَلْمَجِیْدُ خاصیت: اگر مبروص ایامِ بیض میں روزہ رکھے اور ہر روز افطار کے وقت اس کو بکثرت پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ اچھا ہوجائے گا۔برائے علم وحکمت: اَلْبَاعِثُ خاصیت: سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر اس کو سو بار پڑھا کرے تواس کا قلب علم وحکمت سے معمور ہو۔برائے اطاعتِ اولاد: اَلشَّہِیْدُ خاصیت: اگر نافرمان اولاد یا بی بی کی پیشانی پکڑ کر اس کو پڑھے یا ہزار بار پڑھ کر دم کرے وہ فرماں بردار ہوجائیں۔کفایت برائے مہمات: اَلْحَقُّ خاصیت: ایک مربع کاغذ کے چاروں گوشوں میں لکھ کر اس کو ہتھیلی پر رکھ کر آخرِ شب میں آسمان کی طرف بلند کرے تو مہمات کو کفایت ہو۔قضائے حاجت: اَلْوَکِیْلُ خاصیت: ہر حاجت کے لیے اس کی کثرت مفید ہے۔ہمت وقوت وغلبہ بر دشمن: اَلْقَوِيُّ خاصیت: اگر کم ہمت پڑھے باہمت ہوجائے، اگر کمزور پڑھے زور آور ہو، اگر مظلوم اپنے ظالم کو مغلوب کرنے کو پڑھے وہ مغلوب ہوجائے۔