اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دفعِ آسیب: کوئی بھوت پلید کسی کے سر ہوگیا تو نیلے پشمینہ پر یا کاغذ پر لکھ کر اس کے اس بازو پر باندھ دی جائے وہ دفع ہوجاوے۔جملہ امراض کے لیے: {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَلا وَلَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًاO}2 یہ آیت من جملہ آیاتِ شفا کے ہے، ان کو پڑھ کر مریض پر دم کرنا یا لکھ کر پلانا ہر مرض کے لیے نافع ہے۔دفعِ غم وخیالاتِ فاسدہ: {وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاO وَقُرْاٰنًا فَرَقْنٰہُ لِتَقْرَاَہٗ عَلَی النَّاسِ عَلٰی مُکْثٍ وَّنَزَّلْنٰـہُ تَنْزِیْلًاO}3 جو شخص غم والم وتنگیٔ دل اور خوابِ پریشاں اور وساوس وخیالاتِ فاسدہ میں مبتلا ہو وہ شخص دس روزے متواتر رکھے اور کچھ متفرق رکھے اور اپنی دست کاری کی حلال روزی سے افطار کرے اور عشا کے بعد ایک صراحی پانی لے کر یہ آیت اس پر دس بار پڑھ کر سو رہا کرے، پھر خواب سے بیدار ہو کر تین گھونٹ پیے اور پھر دس بار یہ آیت پڑھے، اسی طرح چار دفعہ کرے، پھر بقیہ کو سحر کے وقت پئے اور ایک بار اس پر یہ آیت پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ سب شکایتیں دفع ہوجائیں گی۔برائے محتاجی وقرضہ وغیرہ: سورۂ کہف1 اس کو لکھ کر ایک بوتل میں رکھ کر گھر میں رکھنے سے محتاجی اور قرضہ سے بے خوف رہے اور اس گھر والوں کو کوئی آزار نہ دے سکے، اور جو اناج کی کوٹھی میں رکھ دے سب خطروں سے محفوظ رہے۔ظالم دشمن کی تباہی کے لیے: {وَّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰہُ وَلَدًاO مَا لَھُمْ بِہٖ مِنْ عِلْمٍ وَّلَا لِاٰبَآئِھِمْط کَبُرَتْ کَلِمَۃً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاھِھِمْط اِنْ یَّقُوْلُوْنَ اِلَّا کَذِبًاO فَلَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَّفْسَکَ عَلٰٓی اٰثَارِھِمْ اِنْ لَّمْ یُؤْمِنُوْا بِھٰذَا الْحَدِیْثِ اَسَفًاO اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَی الْاَرْضِ زِیْنَۃً لَّھَا لِنَبْلُوَھُمْ اَیُّھُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاO وَاِنَّا لَجَاعِلُوْنَ مَا عَلَیْھَا صَعِیْدًا جُرُزًاO}2