اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دفعِ دردِ ڈاڑھ: {لِکُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّز وَّسَوْفَ تَعْلَمُوْنَO}5 چھوٹے سے کاغذ پر لکھ کر ڈاڑھ کے نیچے دبائیں۔ایضاً: برائے ڈاڑھ، جب کوئی اس کاشاکی آئے اس سے کہہ دو کہ جس ڈاڑھ میں درد ہے اس کو داہنے ہاتھ کی انگشتِ شہادت سے پکڑے اور بات کرتے وقت اس کو نہ چھوڑے، پھر سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ سات بار پڑھو اور اس سے کہو کہ تیرا کیا نام ہے، وہ نام بتادے، پھر فاتحہ مع بسم اللہ سات بار پڑھو اور پوچھو: تیری ماں کاکیا نام ہے؟ وہ اس کا نام بتلادے، پھر فاتحہ مع بسم اللہ سات بار پڑھو اور پوچھو: تیرے کہاں درد ہے؟ وہ کہے: داڑھ میں درد ہے، پھر فاتحہ مع بسم اللہ سات بار پڑھو اور اس سے کہو: کیا خدا کے حکم سے اس کو کیل دوں؟ وہ کہے: ہاں، پھر اسی طرح فاتحہ مع بسم اللہ سات بار پڑھو اور اس سے پوچھو: تیری کیا عمر ہے؟ وہ اپنی عمر بتلادے، پھر فاتحہ مع بسم اللہ سات بار پڑھو اور اس سے کہو کہ تھوڑی دیر جا کر آرام کرے، بلکہ سو رہے تو بہتر ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ سکون ہوجائے گا۔ایضاً: برائے درد ڈاڑھ، اس طرف کے رخسار پر ہاتھ پھیرتا جائے اور یہ آیت پڑھتا جائے: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO اَوَلَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنْ نُّطْفَۃٍ فَاِذَا ھُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌO}1 اور آیت الکرسی اور یہ آیتیں: {وَلَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّھَارِط وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُO}2 {ثُمَّ سَوّٰئہُ وَنَفَخَ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِہٖ وَجَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْئِدَۃَط}3 {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ}4ایضاً: برائے دردِ ڈاڑھ، امام غزالی ؒ نے حکایت نقل کی ہے کہ بصرہ میں ایک شخص ڈاڑھ کیلتا تھا اور بتلانے میں بخل کرتا تھا، مرتے وقت اس نے بتلادیا، وہ یہ ہے کہ: {الٓمّٓصٓ} {کٓھٰیٰعٓصٓ} {حٰمٓ عٓسٓقٓ} {لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِO}5 اسکن أیہا الوجع بالذي {اِنْ یَّشَاْ یُسْکِنِ الرِّیْحَ فَیَظْلَلْنَ رَوَاکِدَ عَلٰی ظَہْرِہٖط}6، {وَلَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُO}7