اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہر قسم کے درد کے لیے: {وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَط وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًاOم}3 خاصیت: ہر مرض اور ہر درد کے واسطے مقامِ مرض پر ہاتھ رکھ کر ان آیتوں کو پڑھ کر تین مرتبہ دم کرے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد صحت ہوگی۔درندہ سے حفاظت: {وَکَلْبُہُمْ بٰسِطٌ ذِرَاعَیْہِ}4 خاصیت: اگر راستہ میں کوئی شیر یا کتا حملہ کرے اور شور مچائے تو فوراً اس آیتِ کریمہ کو پڑھ لے چپ ہوجائے گا۔قلب کے نور کے لیے: پوری سورۂ کہف۔ خاصیت: جو کوئی ہر جمعہ کو ایک بار پڑھ لے ان شاء اللہ تعالیٰ دوسرے جمعہ تک اس کا دل منور ہوگا، اور جو کوئی شروع کی دس آیتیں روز مرہ پڑھ لے وہ دجال کے شر سے محفوظ رہے گا۔حب کے لیے: {اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَھُم ُالرَّحْمٰنُ وُدًّاO}1 خاصیت: آیاتِ حب میں سے ہے، اس کی ترکیب اوپر گزر چکی ہے۔علم میں ترقی: {قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْO وَیَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْO وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْO یَفْقَھُوْا قَوْلِیص}2 خاصیت: ترقیٔ علم اور کشادگیٔ ذہن کے لیے ہر روز نماز صبح کے بعد اکیس بار پڑھا کرے، مجرب ہے۔ہمزاد وشیطان کے دفن کے لیے: {مِنْھَا خَلَقْنٰکُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰیO}3 خاصیت: مشائخ سے منقول ہے کہ اگر میت پر دفن کے وقت تین بار اس آیت کو پڑھ کر مٹی دے تو اس کا ہمزاد شیطان بھی اس کے ساتھ دفن ہوجائے گا۔علم کی ترقی کے لیے: