اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌO}6 خاصیت: اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھ کی انگلی پردم کرکے آنکھوں پر لگائے ان شاء اللہ تعالیٰ بصارت میں کمی نہ ہوگی، بلکہ جس قدر نقصان ہوگیا ہوگا وہ جاتا رہے گا۔پیدائش اولاد کے لیے: {وَالسَّمَآئَ بَنَیْنٰھَا بِاَیْدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَO وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰھَا فَنِعْمَ الْمٰھِدُوْنَO}7 خاصیت: جس کو اولاد سے مایوسی ہو وہ دو انڈے جوش کرکے اور پوست دور کرے ایک پر {وَالسَّمَائَ بَنَیْنٰہَا بِاَیْدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَO}8 لکھے اور دوسرے پر {وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰہَا فَنِعْمَ الْمَاہِدُوْنَO}9 لکھے پہلا بیضہ مرد اور دوسرا بیضہ عورت کھائے، اسی طرح چالیس روز تک یہ ترکیب کرے اور اس درمیان میں قربت بھی کرتا جائے ان شاء اللہ تعالیٰ استقرار حمل ہوگا۔بھوک کے لیے: پوری سورہ واقعہ (پارہ: ۲۷) خاصیت: حدیث میں ہے کہ جو شخص اس سورت کو رات کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے وہ کبھی بھوکا نہ رہے گا۔درد سر کا علاج: {لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْھَا وَلَا یُنْزِفُوْنَOلا}1 خاصیت: جس کو دردِ سر ہو اس پر تین دفعہ پڑھ کر دم کرے ان شاء اللہ تعالیٰ جاتا رہے گا۔قیامت کے دن پیشانی کا چمکنا: {اِنَّہٗ ھُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُO}2 خاصیت: جو کوئی اس آیت کو بعد نماز گیارہ بار انگلی پر دم کرکے پیشانی پر مل دے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کا منہ چمکے گا۔اسمِ اعظم: {ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِج ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُO ھُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَO ھُوَاللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰیط یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج وَھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO}3 خاصیت: اسم اعظم اس میں مخفی ہے، جو کوئی صبح کے وقت سات مرتبہ پڑھے تو شام تک اس کے واسطے فرشتے دعائے