اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آیتِ مذکورہ بالا لاجورد کے نگین پر بدھ کے روز کندہ کرکے انگوٹھی پہنے، ہر طرح کی حاجت روائی ہو اور قبولیت اور محبت اور ہیبت لوگوں کی نظر میں پیدا ہو۔درخت اور پھلوں میں برکت: {وَھُوَ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئًج فَاَخْرَجْنَا بِہٖ نَبَاتَ کُلِّ شَیْْئٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْہُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْہُ حَبًّا مُّتَرَاکِبًاج وَمِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِہَا قِنْوَانٌ دَانِیَۃٌ وَّجَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّالزَّیْتُوْنَ وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِھًا وَّغَیْرَ مُتَشَابِہٍط اُنْظُرُوْٓا اِلٰی ثَمَرِہٖٓ اِذَآ اَثْمَرَ وَیَنْعِہٖط اِنَّ فِیْ ذٰلِکُمْ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَO}1 اس آیت کو کھجور کی کلی کے غلاف میں جب اول اول سورج نکلے جمعہ کے روز لکھ کر آب پاشی کے کنویں میں ڈال دے، اس کے پانی میں اور وہ پانی جس درخت یا پھل میں دیا جائے ان سب میں برکت اور پاکیزگی پیدا ہو، اور تمام جن وانسان کی نظرِ بد اور سب آفات سے محفوظ رہے۔طوفان میں کمی اور ظالموں سے حفاظت: {لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُز وَھُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصَارَج وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُO}2 اس آیت کو بکثرت پڑھنے سے ہوائے تند کو سکون ہوتا ہے اور ظالموں کی نگاہ سے پوشیدہ رہتا ہے۔کسی سے راز معلوم کرنا: {اَوَمَنْ کَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰہُ وَجَعَلْنَا لَہٗ نُوْرًا یَّمْشِیْ بِہٖ فِی النَّاسِ کَمَنْ مَّثَلُہٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْھَاط کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِلْکٰفِرِیْنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَO}3 حروفِ تہجی میں سے سات حروف جو سورۂ فاتحہ میں جمع ہیں وہ اس آیت میں جمع ہیں: ا ث ج خ ز ش ف ظ۔ اہلِ فن کا قول