اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دے۔حفاظتِ ظالم: سورۃ التغابن4، پڑ ھ کر کسی ظالم کے پاس چلا جائے تو اس کے شر سے محفوظ رہے۔برائے تدبیر روزی: {وَمَنْ قُدِرَ عَلَیْہِ رِزْقُہٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّا اٰتٰئہُ اللّٰہُط لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا مَآ اٰتٰئہَاط سَیَجْعَلُ اللّٰہُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًاO}5 جس کی روزی تنگ ہو گناہ سے توبہ کرے اور نیکی کا ارادہ کرے اور شبِ جمعہ کی نصف شب کو اٹھ کر سو مرتبہ استغفار اور درود شریف سو مرتبہ اور یہ آیت سو مرتبہ پڑھ کر سو رہے، خواب میں معلوم ہوجائے گا کہ کیا تدبیر کرے جو تنگی دفع ہو۔سکونِ مرض ومرگی ودرد وغیرہ: سورۃ التحریم1، اس کو مریض پر دم کرنے سے درد کو سکون اور مرگی والے کو افاقہ ہو، اور جس کو نیند نہ آتی ہو آجائے، اور مدیون کا قرض ادا ہو۔آشوبِ چشم: سورۂ ملک2، اس کو آشوبِ چشم پر تین روز تک روزانہ دم کرنے سے آرام ہوجائے۔برائے فقروفاقہ: سورۂ نون3، اس کو نماز میں پڑھنے سے فقرو فاقہ دور ہو۔حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ4، اس کو لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہے۔حفاظتِ بچہ از ہر آفت وغیرہ: اگر بچہ پیدا ہونے کے وقت اس کا پڑھا ہوا پانی منہ میں لگا دیں تواس کو ذکاوت حاصل ہو، اور ہر مرض اور ہر آفت سے