اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًاO}4 خاصیت: ترقیٔ علم کے لیے ہر نماز کے بعد جس قدر ہوسکے پڑھا کرے۔دفع بخار کے لیے: {یٰـنَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَOلا}5 خاصیت: جس کو گرمی سے بخار آتا ہو اس آیت کو لکھ کر تعویذ بنا کر اس کے گلے میں ڈال دے ان شاء اللہ تعالیٰ بخار جاتا رہے گا۔دفعِ بلا: {اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَOج}6 خاصیت: بلا ومصیبت کے وقت پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ نجات ہوگی۔دفعِ مصیبت: {لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ صلے ق اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَOج}1 خاصیت: اس میں اسم اعظم مخفی ہے، جس مصیبت وبلا میں پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ عظیم اٹھائے گا۔برائے اولاد: {رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَOج}2 خاصیت: جس کو اولاد سے مایوسی ہو نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ صاحبِ اولاد ہوجائے گا۔ یہ دعا زکریا ؑکی ہے۔حمل کی حفاظت کے لیے: {یاَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمْ ج اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیْئٌ عَظِیْمٌO}3 خاصیت: حفظ حمل کے لیے مفید ہے، اس کی ترکیب اوپر گذرچکی ہے۔شیطانی وسوسہ سے حفاظت: {رَّبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِO}4 خاصیت: جس کے د ل میں وسوسے شیطانی بہت پیدا ہوتے ہوں وہ اس کو بکثرت پڑھا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ ان وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔