اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پڑھے اور پھونکے۔لڑکا ہونے کے لیے: اور جو عورت سوائے لڑکی کے لڑکا نہ جنتی ہو تو حمل پر تین مہینہ گزرنے سے پہلے ہرن کی جھلی میں زعفران اور گلاب سے اس آیت کو لکھے: {اَللّٰہُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ کُلُّ اُنْثٰی وَمَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُط وَکُلُّ شَیْئٍ عِنْدَہٗ بِمِقْدَارٍO عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ الْکَبِیْرُالْمُتَعَالِO}2 اور اس آیت کو لکھے: {یٰزَکَرِیَّآ اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلٰمِ نِ اسْمُہٗ یَحْیٰی لَمْ نَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّاO}3 پھر یہ لکھے: بحق مریم وعیسی ابنا صالحا طویل العمر بحق محمد واٰلہ ۔ پھر اس تعویذ کو حاملہ کے باندھے رہے۔برائے زندگی اولاد: اور اس نے جس پر اعتماد ہے خبر دی ہے کہ جس عورت کا لڑکا زندہ نہ رہتا ہو تو اجوائن اور کالی مرچ لے، دونوں چیزوں پر دو شنبہ کے روز دوپہر کو چالیس بار سورۂ والشمس پڑھے، ہر بار درود پڑھ کر شروع کرے اور اسی پر ختم کرے، اس کو ہر روز عورت کھایا کرے، حمل کے دن سے لڑکے کے دودھ چھڑانے تک۔برائے فرزندِ نرینہ: یہ بھی اسی معتمد شخص نے مجھ کو خبر دی کہ جو عورت سوائے لڑکی کے لڑکا نہ جنتی ہو تو اس کے پیٹ پر گول لکیر کھینچے اور ستر بار انگلی پھیرنے کے ساتھ یا متین کہے۔برائے بردہ گریختہ: اگر تیرا غلام بھاگ گیا ہو تو ایک کاغذ میں لکھ کر اور اس کو کسی چیز میں لپیٹ کر اندھیری کوٹھری میں دو پتھروں کے بیچ میں رکھ دے، یعنی سورۂ فاتحہ اور آیت الکرسی کو لکھ کر، پھر: اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُکَ بِحَقِّ ہٰذِہِ الاٰیَاتِ أَنْ تُصَلِّيَ عَلٰی نَبِیِّکَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ، وَأَنْ تَرُدَّ الْعَبْدَ إِلٰی مَوْلَاہُ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ