اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پڑھ کر دم کردے یا لکھ کر باندھ دے۔برائے آشوبِ چشم: برائے آشوبِ چشم لکھ کر باندھ دیا جائے: {اِذْھَبُوْا بِقَمِیْصِیْ ھٰذَا فَاَلْقُوْہُ عَلٰی وَجْہِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًاج}8 {فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌO}9دفعِ نکسیر: نکسیر والے کے سر پر ہاتھ کر یہ آیتیں پڑھو اور آخر میں یہ کہہ دو کہ اے نکسیر بند ہو بحکم واحد وقہار، عزیز وجبار۔ آیتیں یہ ہیں: {اِنَّ اللّٰہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَاج وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْم بَعْدِہٖط اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًاO}1 {وَقِیْلَ ٰٓیاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآئَ کِ وَیٰسَمَآئُ اَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآئُ وَقُضِیَ الْاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوْدِیِّ وَقِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَO}2برائے وسعتِ عیش: برائے وسعتِ عیش، {اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ} اور {قُلْ یٰٓـاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَO} اور {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌO} گیارہ گیارہ بار پاک پانی پر دم کرکے نئے کپڑے پر چھڑک دے تو اس کے استعمال تک عیش میں رہے۔برائے قرار حمل: جس روز عورت حیض سے پاک ہو کر غسل کرے ایک بکری کا بچہ فربہ ذبح کرکے ایک دیگچہ میں تھوڑے پانی میں یخنی کے طور پر پکایا جائے اور وہ پانی عورت کو پلایا جائے، اور ایک برتن میں سورۂ فاتحہ اور درود شریف اور حروفِ ابجد سے ضظغ تک، اور دوسرے برتن میں: {قَالَ اِنَّمَآ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّکِ لِاَہَبَ لَکِ غُلٰمًا زَکِیًّا}3 {قَالَ رَبُّکِ ہُوَ عَلَیَّ ہَیِّنٌج وَلِنَجْعَلَہٗ اٰیَۃً لِلنَّاسِ وَرَحْمَۃً مِنَّاج وَکَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّاO فَحَمَلَتْہُ}4 بعون اللّٰہ، فحملتہ بلطف اللّٰہ، فحملتہ بلا حول