اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صفائی قلب وغناء: اَلْمَلِکُ خاصیت: جو شخص زوال کے وقت ایک سو بیس بار پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس کو صفائی قلب اور غنا عطا فرمائیں خواہ غنا ظاہری ہو یاباطنی۔امن از آفات وتوفیقِ عبادت: اَلْقُدُّوْسُ خاصیت: بعد نمازِ جمعہ کے ۱۸۵ بار سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ وَرَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحُ کہہ کر اس کوایک روٹی پر لکھ کر جو شخص کھائے تمام آفات سے سالم رہے اور توفیقِ عبادت نصیب ہو۔شفائے بیمار: اَلسَّلَامُ خاصیت: اگر مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر اس کو ۱۳۶ بار اتنی آواز سے کہ مریض بھی سن لے پڑھیں ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو شفا ہو۔امن وامان: اَلْمُؤْمِنُ خاصیت: جو بکثرت اس کا ذکر کرے اس کو امن اور قوتِ ایمان عطا ہو، اور اگر خوف زدہ ہو اس کو ۳۶ بار کہے، اپنی جان ومال میں مامون رہے۔