اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے وقت ان آیتوں کو پڑھتا رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ مرضی کے موافق چیز ملے گی۔سوتے آدمی سے راز معلوم کرنا: {وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَئْ تُمْ فِیْھَاط وَاللّٰہُ مُخْرِجٌ مَّا کُنْتُمْ تَکْتُمُوْنَO فَقُلْنَا اضْرِبُوْہُ بِبَعْضِھَاط کَذٰلِکَ یُحْیِ اللّٰہُ الْمَوْتٰی وَیُرِیْکُمْ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَO}1 سوتے آدمی سے راز دریافت کرنے کے لیے ہے مگر جس جگہ معلوم کرنا شرعاً جائز ہو۔دفینہ معلوم کرنے کا عمل: بعض عارفین سے منقول ہے کہ یہ آیتیں اور سورۂ شعرا2 کاغذ پر لکھ کر ایک سفید مرغ کی گردن جس کا تاج شاخ شاخ ہو، باندھ کر جس جگہ دفینہ کا شبہ ہو وہاں چھوڑ دیا جائے، وہ مرغ وہاں جا کر کھڑا ہوجائے گا اور اگلے روز مرجائے گا۔ مگر مجھ کو اس میں شبہ ہے کہ حیوان کا ہلاک کرنا عمل سے جائز ہے یا نہیں۔جانوروں کی بیماری کا علاج: یہ بھی ان بزرگ سے منقول ہے کہ جمعہ کے روز جب آفتاب نکلنے لگے تو یہ آیتیں برنوف کی چھڑی پر چالیس مرتبہ پڑھے، جو جانور کسی قسم کے مرض میں مبتلا ہو اس چھڑی پر تھتکار کر اس سے سات مرتبہ اس کو جھاڑ دے، پھر اس مرض پر تھتکار دے، ان شاء اللہ تعالیٰ دفع ہوگا۔دل کی سختی دور کرنا: {ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُکُمْ مِّنْم بَعْدِ ذٰلِکَ فَھِیَ کَالْحِجَارَۃِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَۃًط وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْہُ الْاَنْھٰرُط وَاِنَّ مِنْھَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْہُ الْمَآئُط وَاِنَّ مِنْھَا لَمَا یَھْبِطُ مِنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِط وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَO}3 خاصیت: جس شخص کا دل کسی سے سخت ہوجائے، یا اپنے گھروالوں سے تنگی کرے اور مزاج بگڑ جائے، تو ایک کوری پاک ٹھیکری لے کر چوب آس سے اس شخص کا نام اس ٹھیکری پر لکھے، اور قدرے شہد جس کو آنچ نہ لگی ہو اور انگوری سرکہ