اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کو لکھ کر باندھ کر جس حاکم کے روبرو جس کام کے لیے جائے وہ اس کی حاجت بحکمِ الٰہی پوری کرے۔برائے شناخت چور: سورۂ یونس3 تانبے کے طشت پر لکھ کر آب بستہ سے دھو کر اس میں آٹا گوندھے اور اس میں ان سب لوگوں کا نام پڑھ کر دم کردے جن پر چوری کا شبہ ہو، اور اس کی روٹی پکا کر ان لوگوں کے شمار کے موافق اس کے ٹکڑے کرکے ان لوگوں کو کھلائے، چور اس کو نہ کھا سکے گا، مگر اس پر یقین کرنا جائز نہیں۔ البتہ اس قرینے کے بعد اپنے طور پر سراغ لگائے، محض اس عمل پر اعتماد کرکے بدگمانی یا تہمت یا تشدد کرنا درست نہیں۔جاہ وعزت وتسخیرات: {الٓرٰقف تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْحَکِیْمِO اَکَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَیْنَآ اِلٰی رَجُلٍ مِّنْھُمْ اَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَنَّ لَھُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّھِمْط قَالَ الْکٰفِرُوْنَ اِنَّ ھٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِیْنٌO اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ یُدَبِّرُ الْاَمْرَط مَا مِنْ شَفِیْعٍ اِلَّا مِنْم بَعْدِ اِذْنِہٖط ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُط اَفَلاَ تَذَکَّرُوْنَO}1 جو شخص چاہے کہ لوگ میرے مطیع ومسخر ہوجائیں تو شعبان کے مہینے میں ایامِ بیض کے روزے رکھے، آخری روزہ سرکہ وساگ اور جو کی روٹی اور خرما سے افطار کرے اور مغرب سے عشا تک ذکر اللہ اور درود شریف میں مشغول رہے، اور عشا پڑھ کر بھی تسبیح وتقدیس میں جب تک چاہے مشغول رہے، پھر آیتیں آبِ آس اور زعفران سے ایک کاغذ پر لکھ کر سر کے نیچے رکھ کر سو رہے، صبح کو نماز پڑھ کر اس پرچہ کو لے کر جس کے پاس جائے گا اس کی قدر ومنزلت کرے گا اور جو بات کہے گا درست ہوگی۔برائے دردِ شکم وخفقان: {وَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِہٖٓم اَوْقَاعِدًا اَوْ قَآئِمًاج فَلَمَّا کَشَفْنَا عَنْہُ ضُرَّہٗ مَرَّ کَاَنْ لَّمْ یَدْعُنَآ اِلٰی ضُرٍّ مَّسَّہٗط کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِلْمُسْرِفِیْنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَO}2 مٹی کے کورے پاک برتن پر اس آیت کو سیاہی سے لکھ کر اور برتن کو روغنِ زیتون سے بھر کر اس سے حروف دھو کر اس