اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
دافع سانپ وبچھو: دیوار پر لکھ کر لگانے سے سانپ، بچھو دفع ہوں۔آسانی ولادت: سورۃ الواقعہ3، اس کو لکھ کر باندھنے سے بچہ بآسانی پیدا ہو۔دفعِ بھوک وپیاس: سورتِ مذکور کو باوضو صبح وشام پڑھنے سے گرسنگی وتشنگی رفع ہو۔حفاظتِ تیر وتیغ: سورۃ الحدید4، اس سورت کو لکھ کر پاس رکھنے سے تیر وتیغ سے محفوظ رہے۔دفعِ بخار وورم: اس سورت کو پڑھنا اور دم کرنا بخار اور ورم کو بھی مفید ہے۔واسطے سکون مریض: سورۃ المجادلہ5، اس کو مریض کے پاس پڑھنے سے نیند اور سکون آئے۔حفاظتِ غلہ: اگر غلہ میں لکھ کر رکھ دے اس میں کوئی بگاڑ نہ ہو۔برائے ذہانت: {لَوْ اَنْزَلْنَا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیْتَہٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِط وَتِلْکَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُھَا لِلنَّاسِ لَعَلَّھُمْ یَتَفَکَّرُوْنَO ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِج ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُO ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَO ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰیط یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج وَھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO}1 سفید جام پر لکھ کر آبِ باراں سے دھو کر پینے سے ذکاوت وفطانت زیادہ ہو۔دفعِ درد: کسی قسم کا درد عضو میں ہو باوضو اس پر پڑھنے سے دفع ہوجاتا ہے۔