اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے حاجت روائی: اَلْبَدِیْعُ خاصیت: اس کو دس ہزار بار پڑھے تو حاجت پوری ہو، ہر ضرر وغم سے خلاصی ہو۔دفعِ ضرر وغم: اَلْبَاقِيْ خاصیت: ہزار بار پڑھے تو ضرر وغم سے خلاصی ہو۔دفعِ حیرت: اَلْوَارِثُ خاصیت: درمیان مغرب وعشا کے ہزار بار پڑھے تو حیرت دفع ہو۔قبولِ اعمال اَلرَّشِیْدُ خاصیت: بعد نمازِ عشا کے سو بار پڑھے تو عمل مقبول ہو۔حفظ از تکالیف: اَلصَّبُوْرُ خاصیت: آفتاب طلوع ہونے سے پہلے سو بار پڑھا کرے تو کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ اور کتابوں میں اور بھی بے شمار خواص مذکور ہیں، مگر اخلاص واعتقاد کے ساتھ اس قدر بھی کافی ہے۔