اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رجوع از فجور: اَلْمُبِیْنُ خاصیت: اس کے خواص القوی کے مانند ہیں۔ اور اگر کسی فاجر مرد یا عورت پر پڑھا جائے تو فجور سے باز آئے۔محبت وآسانی مشکل: اَلْوَلِيُّ خاصیت: جو بکثرت اس کو پڑھے محبوب ہوجائے، اور جس کو کوئی مشکل پیش آئے شبِ جمعہ میں ہزار بار پڑھے۔حصولِ اخلاقِ حمیدہ: اَلْحَمِیْدُ خاصیت: اس کی کثرت سے اخلاق واقوال وافعالِ حمیدہ حاصل ہوں۔برائے تسخیر : اَلْمُحْصِيْ خاصیت: اگر روٹی کے بیس ٹکڑوں پر بیس بار پڑھے توخلقت مسخر ہو۔حفاظتِ حمل: اَلْمُبْدِئُ خاصیت: حاملہ کے بطن پر آخر شب میں پڑھے تو حمل محفوظ رہے اور ساقط نہ ہو۔بھولی ہوئی بات یاد آنے کے لیے: اَلْمُعِیْدُ خاصیت: اگر کوئی بات بھول جائے اور یاد کرنے سے یاد نہ آئے تواس کو بار بار ذکر کرے، خواہ تنہا، یا مُبْدِئْ کے ساتھ، ان شاء اللہ تعالیٰ یاد آجائے۔