اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے حفاظت: {وَمَا جَعَلَہُ اللّٰہُ اِلَّا بُشْرٰی وَلِتَطْمَئِنَّ بِہٖ قُلُوْبُکُمْط وَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰہِط اِنَّ اللّٰہَ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌO}1 رمضان کی ستائیسویں تاریخ کو ایک پرچہ پر یہ آیت لکھ کر انگوٹھی کے نیچے رکھ لے تو ہمیشہ محفوظ، شاداں وفرحان، منصور ومظفر رہے۔تالیفِ قلوب وعزت کے لیے: {وَاِنْ یُّرِیْدُوٓا اَنْ یَّخْدَعُوْکَ فَاِنَّ حَسْبَکَ اللّٰہُط ھُوَ الَّذِیْٓ اَیَّدَکَ بِنَصْرِہٖ وَبِالْمُؤْمِنِیْنَO وَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْط لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّآ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْلا وَلٰکِنَّ اللّٰہَ اَلَّفَ بَیْنَھُمْط اِنَّہٗ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌO}2 جو شخص رمضان کے اول جمعہ میں درمیان ظہر وعصر کے اس آیت کو باوضو صوف یا حریر کے تین رنگ یعنی سبز وزرد وسرخ ٹکڑوں پر لکھ کر وہ ٹکڑے ٹوپی کی گوٹ میں لگا کر احتیاط سے رکھ چھوڑے، ضرورت کے وقت پہن کر جہاں جائے عزت وہیبت ومحبت سے لوگ پیش آئیں اور تہمتوں سے بری ہو اور سب حالتیں درست رہیں، مگر حریر کی ٹوپی پہننا شرعاً درست نہیں۔برائے اندیشہ: {اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰہُ عَنْکُمْ وَعَلِمَ اَنَّ فِیْکُمْ ضَعْفًاط فَاِنْ یَّکُنْ مِّنْکُمْ مِّائَۃٌ صَابِرَۃٌ یَّغْلِبُوْا مِائَتَیْنِج وَاِنْ یَّکُنْ مِّنْکُمْ اَلْفٌ یَّغْلِبُوْٓا اَلْفَیْنِ بِاِذْنِ اللّٰہِط وَاللّٰہُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَO}3 بوجھ اٹھانے والوں اور مشکل کاموں کے کرنے والوں کو اس سے تخفیف وآسانی ہوتی ہے، اور اگر اس آیت کو سات روز تک پڑھے جمعہ کی عصر سے شروع کرکے اگلے جمعہ کی نمازِ جمعہ پر ختم کرے تو سب اندیشے دفع ہوجائیں اور تخفیف وآسانی ہر قسم کی حاصل ہو۔واسطے بخار: حسن بصری ؒبخار کے لیے یہ لکھ کر مریض کو بندھواتے تھے: {یُرِیْدُ اللّٰہُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْکُمْج وَخُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًاO}1 {اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰہُ عَنْکُمْ وَعَلِمَ اَنَّ فِیْکُمْ ضَعْفًاج}2 {رَبَّنَا اکْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَO}3 {وَاِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَج وَاِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلاَ رَآدَّ لِفَضْلِہٖط یُصِیْبُ بِہٖ مَنْ یَّشَآئُ مِنْ عِبَادِہٖط وَھُوَ الْغَفُوْرُ