اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دریا کی طغیانی روکنے کے لیے: {قُلْ مَنْ یُّنَجِّیْکُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُوْنَہٗ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَۃًج لَئِنْ اَنْجٰئنَا مِنْ ھٰذِہٖ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الشّٰکِرِیْنَO قُلِ اللّٰہُ یُنَجِّیْکُمْ مِّنْھَا وَمِنْ کُلِّ کَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِکُوْنَO}2 اگر دریا میں جوش وطوفان وطغیانی ہو یہ آیتیں لکھ کر دریا میں ڈالنے سے طوفان کو سکون ہوجاتا ہے۔چور وبھاگے ہوئے کے لیے: {قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنْفَعُنَا وَلَا یَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلٰٓی اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ ھَدٰ نَا اللّٰہُ کَالَّذِی اسْتَہْوَتْہُ الشَّیٰطِیْنُ فِی الْاَرْضِ حَیْرَانَص لَہٗٓ اَصْحٰبٌ یَّدْعُوْنَہٗٓ اِلَی الْھُدَی ائْتِنَاط قُلْ اِنَّ ھُدَی اللّٰہِ ھُوَ الْھُدٰیط وَاُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَO}3 یہ چور اور گریختہ کے واسطے ہے، کسی پرانی مشک کا ٹکڑا یا کدوئے خشک کا پوست لے کر پرکار سے ا س پر دائرہ نکالا جائے اور دائرہ کے اندر یہ آیت اور دائرہ سے خارج چور یا گریختہ کا نام مع اس کی ماں کے نام کے لکھ کر ایسی جگہ دفن کرے جہاں کوئی چلتا نہ ہو، ان شاء اللہ تعالیٰ چور یا گریختہ حیران وپریشان ہو کر واپس آجائے گا۔حکام اور عوام میں مقبولیت: {وَکَذٰلِکَ نُرِیْٓ اِبْرٰھِیْمَ مَلَکُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلِیَکُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِیْنَO فَلَمَّا جَنَّ عَلَیْہِ الَّیْلُ رَاٰ کَوْکَبًاج قَالَ ھٰذَا رَبِّیْج فَلَمَّآ اَفَلَ قَالَ لَآ اُحِبُّ الْاٰفِلِیْنَO فَلَمَّا رَاَ الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ ھٰذَا رَبِّیْج فَلَمَّآ اَفَلَ قَالَ لَئِنْ لَّمْ یَھْدِنِیْ رَبِّیْ لَاَکُوْنَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّآلِّیْنَO فَلَمَّا رَاَ الشَّمْسَ بَازِغَۃً قَالَ ھٰذَا رَبِّیْ ھٰذَآ اَکْبَرُج فَلَمَّآ اَفَلَتْ قَالَ ٰیقَوْمِ اِنِّیْ بَرِیْٓئٌ مِّمَّا تُشْرِکُوْنَO اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَO}1 یہ آیتیں درستیٔ رائے اور فہم اور امن وامان اور آبرو پیش حکام اور غلبۂ گفتگو کے لیے مفید ہیں۔ غرضِ اول کی تحصیل کے لیے گلاب وزعفران سے چینی کی طشتری پر لکھ کر نہر کے پانی سے دھو کر پی لے، رائے درست ہو۔ دوسری غرض کے لیے کانچ کے برتن پر گلاب وزعفران سے لکھ کر شہد خالص سے دھو کر اصفہانی سرمہ میں خوب باریک پیس کر جو شخص آنکھوںمیں لگائے اُمرا وحکام اور عوام کی نظر میں مقبول ومحبوب ہو۔ غرضِ ثالث کی تحصیل کے لیے گلاب وزعفران سے لکھ کر اور گلاب جس میں انیسوں جوش دیا ہو اور آبِ آس سے دھو کر نہار منہ بدھ کے روز شروع دن چار بدھ تک جوشخص پیے اپنے مقابل پر بحث وگفتگو میں غالب ہو۔