اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے مقبولیت: الودود: سفید حریر کے کپڑے پر سینتیس بار لکھ کر پاس رکھنے سے لوگوں کے دلوں میں محبوب ومقبول ہوجاتا ہے۔دوامِ نعمت: الدائم: نعمت کے دوام کے لیے مفید ہے۔دفعِ خشکی دردِ سر وبلغم اور غلبہ نسیان وغیرہ: ذو القوۃ: جمعہ کی دوسری ساعت میں اس کو چھ بار لکھ کر جس کو خشکی سے دردِ سر ہو، اس کے باندھنے سے نفع ہوتا ہے، اور ساعتِ مذکور میں چاندی کے نگین پر منقش کرکے منہ میں رکھنے سے بلغم میں تخفیف ہوتی ہے اور غلبۂ نسیان بھی اس سے دفع ہوجاتا ہے۔انکشافِ امر مخفی: الہادي الخبیر المبین: نصف شب کے وقت اس کی کثرت کرے اور ہر سو بار کے بعد کہے: اِہْدِنِيْ یَا ہَادِيْ، وَأَخْبِرْنِيْ یَا خَبِیْرُ، وَبَیِّنْ لِيْ یَا مُبِیْنُ۔ اور جس چیز کا حال دریافت کرنا ہو اس کا نام لے، جب نیند غالب ہو سو رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ خواب میں معلوم ہوجائے گا۔ فائدہ: کم از کم ہر اسم کو اس کے عدد کے موافق پڑھے۔ تنبیہ: اہلاکِ ظالم کے لیے اگر پڑھے یا بددعا کرے تو اس کے ظلم سے زیادہ خواہش وقصد نہ کرے، یعنی اس کے ظلم پر جس قدر شرعاً سزا کا استحقاق ہے اس سے تجاوز نہ کرے۔