اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نگین پر کندہ کرکے یا ہرن کی جھلی پر لکھ کر پہننے سے جاہ وقبولِ عام کے لیے از بس مؤثر ہے۔برکتِ رزق وزراعت وباغ: {وَالْاَرْضَ مَدَدْنٰھَا وَاَلْقَیْنَا فِیْھَا رَوَاسِیَ وَاَمنْبَتْنَا فِیْھَا مِنْ کُلِّ شَیْئٍ مَّوْزُوْنٍO وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیْھَا مَعَایِشَ وَمَنْ لَّسْتُمْ لَہٗ بِرٰزِقِیْنَO}2 جو شخص برکت اور وسعتِ باغ اور کھیت کی شادابی چاہے اس آیت کو لکڑی کے تختہ پر لکھ کر اپنی دوکان میں میخ سے لگا دے اور باغ یا کھیت میں دفن کردے مراد حاصل ہو۔تباہیٔ باغ: سورۃ النحل3 اگر اس کو لکھ کر کسی باغ میں رکھ دے تمام درختوں کا پھل جاتا رہے، اور کسی مجمع میں رکھ دے سب پراگندہ اور تباہ ہوجائیں، اس وجہ سے بجز ظالم کے دوسرے کے لیے یہ عمل کرنا جائز نہیں اور اس میں بھی حدِ شرعی کی رعایت واجب ہے۔نشانہ خطا نہ ہونا: سورۂ بنی اسرائیل4 حریر سفید کے ٹکڑے پر لکھ کر کمان پر لپیٹ کر سی دیں تو کوئی تیر خطا نہ ہو۔زبان کا کھلنا: اگر یہ سورت زعفران سے لکھ کر پانی سے دھو کر اس بچہ کو پلادے جس کی زبان نہ چلتی ہو توزبان چلنے لگے۔خوف زائل کرنا: {وَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَیْنَکَ وَبَیْنَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًاO وَّجَعَلْنَا عَلٰی قُلُوْبِھِمْ اَکِنَّۃً اَنْ یَّفْقَہُوْہُ وَفِیْٓ اٰذَانِہِمْ وَقْرًاط وَاِذَا ذَکَرْتَ رَبَّکَ فِی الْقُرْاٰنِ وَحْدَہٗ وَلَّوْا عَلٰٓی اَدْبَارِھِمْ نُفُوْرًاO}1 کسی خوف زدہ پر جو خیالاتِ فاسدہ میں گرفتار ہو پڑھ کر دم کردی جائے تو اس کا خوف زائل ہوجائے۔