اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جس میں بچے مبتلا ہوجاتے ہیں محفوظ رہے، اور اگر روغنِ زیتون پر پڑھ کر بچہ کو مل دیں تو بہت فائدہ بخشے اور سب حشرات اورموذی جانوروں سے محفوظ رہے اور یہ تیل تمام جسمانی دردوں کو نافع ہے۔دفعِ احتلام: سورۃ المعارج5، اس کو سوتے وقت پڑھنے سے جنابت اور پریشانی ٔخواب سے محفوظ رہے۔برائے حاجتِ روائی وغم: سورہ ٔنوح6، اس کا ورد ہر قسم کی حاجت روائی اورغم اور ھم کے دفع ہونے کے لیے نافع ہے۔رہائی قید: سورۃ الجن7، اگر قیدی اس کو پڑھے بآسانی رہائی پائے۔وسعتِ رزق: سورۂ مزمل8، اس کو ہمیشہ پڑھنے سے روزی فراخ ہو۔برائے حفظِ قرآن: سورۃالمدثر1، اس کو پڑھ کر اگر دعا قرآن حفظ ہونے کی کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ حفظ آسان ہو۔رقتِ قلب: سورۃالقیامہ2، اس کو پاک پانی پر دم کرکے پینے سے قلب میں رقت اور خشوع پیدا ہو۔زبان پر علم کی باتیں: سورۃ الدہر3، اس کو بکثرت پڑھے تو علم کی باتیں اس کی زبان پر جاری ہوں۔دفعِ دنبل: سورۃ المرسلات4، اس کو لکھ کر باندھنے سے دنبل اچھے ہوتے ہیں۔حاکم کے شر سے حفاظت: سورۃ النبا5، اس کو پڑھ کر یا باندھ کر حاکم کے پاس جانے سے اس کے شر سے محفوظ رہے۔