اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
علو ہمت: اَلْمُہَیْمِنُ خاصیت: غسل کرکے دو رکعت نفل پڑھ کر سو بار خلوت میں بحضورِ قلب پڑھیں تو عالی ہمتی پیدا ہو۔عزت وغنا: اَلْعَزِیْزُ خاصیت: چالیس روز تک ہر روز اکتالیس بار پڑھیں، غنائے ظاہری یا باطنی اور عزت نصیب ہو اور کسی مخلوق کا محتاج نہ ہو۔حفاظت از شرِ ظالمان: اَلْجَبَّارُ خاصیت: صبح وشام ۲۱۶ بار پڑھے تو ظالموں کے شر سے محفوظ رہے۔حصولِ بزرگی وبرکت واولادِ سعید: اَلْمُتَکَبِّرُ خاصیت: بکثرت اس کے پڑھنے سے بزرگی اور برکت حاصل ہو، اور شبِ زفاف میں بی بی کے پاس جا کر قبلِ مباشرت دس بار ذکر کرے تو اولادِ نرینہ نیک بخت پیدا ہو۔حفاظت از آفات: اَلْخَالِقُ خاصیت: سات روز متواتر روزانہ سو بار پڑھے تو تمام آفات سے سالم رہے۔صنائعِ عجیبہ وقرارِ حمل: اَلْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ خاصیت: بکثرت اس کا ذکر کرنے سے صنائعِ عجیبہ کا ایجاد آسان ہو، اور اگر بانجھ عورت سات روز تک روزہ رکھے اور پانی سے افطار کرے اور بعد افطار کے ۲۱ بار پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ حمل قرار پائے اور اولاد ہو۔