اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حفاظتِ غلہ: سورۃ التین5، اس کو غلہ کی کوٹھی میں پڑھ کر دم کرنے سے برکت ہوتی ہے اور ضرر رساں جانوروں سے حفاظت رہتی ہے۔حفاظتِ سفر: سورۃ العلق6، اس کو لکھ کر سفر میں ساتھ رکھنے سے گھر آنے تک ہر قسم کے آفات بری وبحری سے محفوظ رہے۔برائے محبت: سورۃ القدر7، جس سے محبت ہو اس کے موئے ناصیہ پکڑ کر یہ سورت پڑھے تو کوئی امر ناگوار اس سے سرزد نہ ہو۔سچ بولنے کے لیے: اگر سچ بولنے کی ہمت وعزم کیا جائے تو اس سورت کا بکثرت پڑھنا موجبِ اعانت اور سہولت ہے۔دفعِ یرقان: سورۃ البینہ1، اس کو لکھ کر باندھنا اور پینا یرقان اور ورم کو نافع ہے۔دفعِ لقوہ: سورۃ الزلزال2، غیر مستعمل طشت میں لکھ کر اس کا پانی پینا لقوہ کو نافع ہے۔آسانیٔ معاش اور امن از خوف: سورۃ العادیات3، اس کو لکھ کر پاس رکھنا آسانیٔ معاش اورامن از خوف کے لیے نافع ہے۔وسعتِ روزی: سورۃ القارعہ4، اس کابکثرت پڑھنا روزی کو بڑھاتا ہے۔دفعِ دردِ شقیقہ: سورۃ التکاثر5، بعد نمازِ عصر پڑھ کر دم کرنا دردِ شقیقہ کے لیے نافع ہے۔حفاظتِ دفینہ: سورۃ العصر6 مال وغیرہ دفن کرنے کے وقت اس کو پڑھنے سے وہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔دفعِ نظرِ بد: