اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْٓ اِلَیْہِ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِO وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَہٗط بَلْ عِبَادٌ مُّکْرَمُوْنَO لَا یَسْبِقُوْنَہٗ بِالْقَوْلِ وَھُمْ بِاَمْرِہٖ یَعْمَلُوْنَO یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ وَلَا یَشْفَعُوْنَلا اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰی وَھُمْ مِّنْ خَشْیَتِہٖ مُشْفِقُوْنَO وَمَنْ یَّقُلْ مِنْھُمْ اِنِّیْ اِلٰـہٌ مِّنْ دُوْنِہٖ فَذٰلِکَ نَجْزِیْہِ جَھَنَّمَط کَذٰلِکَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَO}1 متکبر ظالم کے تباہ کرنے کے لیے چار قبروں کی مٹی لے کر: ایک مسلمان کی، دوسری یہودی کی، تیسری نصرانی کی، چوتھی مجوسی کی، اور ایک کسی متکبر کی پرانی قبر کی اور ایک کسی ویران گھر کی اور ایک کسی وقف منہدم گھر کی۔ یہ ساتوں مٹیاں لے کر، برتن پر یہ آیت سات سات بار پڑھ کر، کسی مہینے کی آخری بدھ میں وہ مٹیاں ملا کر اس شخص کے گھر میں اوپر سے ڈال دے، پھر تماشا دیکھے۔حفاظتِ حمل وبچہ: {وَالَّتِیْٓ اَحْصَنَتْ فَرْجَھَا فَنَفَخْنَا فِیْھَا مِنْ رُّوْحِنَا وَجَعَلْنٰہَا وَابْنَہَآ اٰیَۃً لِّلْعٰلَمِیْنَO اِنَّ ھٰذِہٖٓ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃًصلیز وَّاَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْنِO وَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَھُمْ بَیْنَھُمْط کُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَO}2 حفاظتِ حمل اور بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر باندھ دیں، پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے باندھ دیں۔آسانی ولادت: {اَوَلَمْ یَرَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ کَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰھُمَاط وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآئِ کُلَّ شَیْئٍ حَیٍّط اَفَلاَ یُؤْمِنُوْنَO}1 جو عورت دردِ زہ میں مبتلا ہو اس کے شکم یا کمر پر دم کرے یا لکھ کر باندھ دے تو ولادت بآسانی ہو۔درد وبخار کے لیے: {اِنَّ الَّذِیْنَ سَبَقَتْ لَھُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰٓیلا اُولٰٓئِکَ عَنْھَا مُبْعَدُوْنَO لَا یَسْمَعُوْنَ حَسِیْسَھَاج وَھُمْ فِیْ مَا اشْتَھَتْ اَنْفُسُھُمْ خٰلِدُوْنَO لَا یَحْزُنُھُمُ الْفَزَعُ الْاَکْبَرُ وَتَتَلَقّٰئھُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُط ھٰذَا یَوْمُکُمُ الَّذِیْ کُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَO}2 بخار اور تمام امراض اور دردوں کے لیے ایک پاک برتن میں سیاہی سے لکھ کر آبِ چاہ سے جس پر دھوپ نہ آتی ہو، دھو کر تین گھونٹ مریض کو پلائے اور درد کی شدت کے وقت بقیہ اس کی کمر پر چھڑک دے، تین دن اسی طرح کرے، یا روغنِ بابونہ سے دھو کر دردِ کمر اور زانوں کے واسطے مالش کرے۔