اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایضاً (۲) {اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْکَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّکَ اِلٰی مَعَادٍ ط}5 خاصیت: دو رکعت نفل پڑھ کر اس آیتِ کریمہ کو ایک سو انیس مرتبہ چالیس روز تک پڑھے، ببرکت اس کے جو شخص بھاگ گیا ہو واپس آوے۔ ایضاً (۳) {ٰیبُنَیَّ اِنَّھَآاِنْ تَکُ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَکُنْ فِیْ صَخْرَۃٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْفِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِھَا اللّٰہُط اِنَّ اللّٰہَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌO}1 خاصیت: ببرکت اس دعا کے جو شخص بھاگ گیا ہو واپس آئے گا۔ موافق ترکیب اوپر کے عمل میں لائیں۔قبولیتِ نماز: {اِلَیْہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُہٗط}2 خاصیت: مشائخ اس سے استنباط کرتے ہیں کہ جو شخص نماز کے بعد کلمۂ توحید تین بار پڑھ لے تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول ہوگی۔دفع طحال: {اِنَّ اللّٰہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا۵ج وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْم بَعْدِہٖط اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًاO}3 خاصیت: اس کو کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کر طحال پر باندھے ان شاء اللہ تعالیٰ طحال جاتا رہے گا۔ناف کی تکلیف سے حفاظت: {ذٰلِکَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَرَحْمَۃٌ}4 خاصیت: جس کسی کی ناف ٹل گئی ہو اس آیتِ کریمہ کو لکھ کر ناف پر باندھے ان شاء اللہ تعالیٰ صحت ہو جائے گی۔سورۂ یٰسٓ کے خواص: پوری سورۂ یس۔ خاصیت: اس سورت کی حدیث میں بہت کچھ فضیلت آئی ہے کہ جو شخص اس کو ایک مرتبہ پڑھ لے گا تو گویا اس نے چار قرآن شریف ختم کیے۔ اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ خود اس قرآن کے ختم کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ قرآن جس میں یہ سورت اور دوسری بھی فضیلت کی بہت سی سورتیں ہیں، جب ایک سورت کے ختم کا یہ ثواب ہوگا تو پورے قرآن کے ختم کا کیا کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ علاوہ ازیں قرآن پاک کی تلاوت سے تقرب الی اللہ جو ایک بے بہا شی ہے، حاصل ہوتا