اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پڑھنا شروع کرے، ایک ہزار کے بعد پھر اسی طرح دو رکعت پڑے، غرض اسی طرح بارہ ہزار مرتبہ ختم کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری ہوگی۔مال واولاد کی حفاظت: سورۂ فاتحہ (پارہ: ۱ شروع) خاصیت: حضرت اسماء بنت ابی بکر ؒ سے منقول ہے کہ جمعہ کے روز جب امام سلام پھیرے اس وقت الحمد شریف اور {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ} {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} سات سات بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے دین اور دنیا اور اہل وعیال اور اولاد کو ہر بلا سے جمعہ آیندہ تک محفوظ رکھیں۔بخار کا علاج: حضرت امام جعفر صادق ؓسے منقول ہے: الحمد شریف چالیس بار پانی پر دم کرکے بخار والے کے منہ پر چھینٹا دے، ان شاء اللہ تعالیٰ بخار دفع ہوجاوے۔شیطان اور ظالم سے حفاظت: {اَللّٰہُ لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُج۵ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌط لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖط یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْْئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآئَج وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَج وَلَایَئُوْدُہٗ حِفْظُھُمَاج وَھُوَالْعَلِیُّ الْعَظِیْمُO}1 حدیثِ بخاری میں ہے کہ سوتے وقت آیت الکرسی پڑھنے سے تمام شب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس شخص کے لیے ایک نگہبان مقرر ہوجاتا ہے اور شیطان اس کے پاس نہیں آتا۔ہر قسم کے ظلم اور چوری سے حفاظت: ابو جعفر نحاس نے حدیث نقل کی ہے: آیت الکرسی اور سورۂ اعراف کی تین آیتیں: {اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِقف یُغْشِی الَّیْلَ النَّھَارَ یَطْلُبُہٗ حَثِیْثًالا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ