اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کشفِ علوم اور تسخیرِ جن وانسان کے لیے مفیدہے، جس مہینے کی پہلی تاریخ پنج شنبہ ہو غسل کرکے اس دن روزہ رکھے، شام کو جوکی روٹی اور شکر اور کسی کے ساگ سے افطار کرے اور اپنے وقت پر سو رہے، جب نصف شب ہو اٹھ کر وضو کرکے رو بقبلہ بیٹھ کر یہ آیتیں ۳۳ بار پڑھے، پھر کانچ کے برتن پر مشک، زعفران وگلاب سے ان آیتوں کو لکھ کر آبِ ژالہ سے دھو کر پیے اور سو رہے، سات روز اسی طرح کرے اور آخری دن یہ آیتیں ستر بار پڑھے، مگر مکان تنہائی کا ہو اور عود کی دھونی دے کر پھر فارغ ہو کر انہی کپڑوں میں سو رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ مقصود حاصل ہوگا۔سوئی ہوئی عورت سے راز معلوم کرنا: {ٰیبَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَ اذْکُرُوْا نِعْمَتِیَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتُ عَلَیْکُمْ وَاَوْفُوْا بِعَھْدِیْٓ اُوْفِ بِعَھْدِکُمْج وَاِیَّایَ فَارْھَبُوْنِO وَاٰمِنُوْا بِمَآ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَکُمْ وَلَا تَکُوْنُوْآ اَوَّلَ کَافِرٍم بِہٖص وَلَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلاًز وَّاِیَّایَ فَاتَّقُوْنِO وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَکْتُمُوا الْحَقَّ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَO}1 نابالغ دختر کے بدن کے کپڑے پر شب دو شنبہ میں جب پانچ گھنٹے رات گزر جائے تو ان آیتوں کو لکھ کر سوئی ہوئی عورت کے سینہ پر رکھ دیں تو جو کچھ اس نے کیا ہوگا سب بتلادے گی، مگر یہ اسی جگہ جائز ہے جہاں شرعاً تجسس جائز ہو، ورنہ حرام ہے۔پیاس کے مرض کا علاج: {وَاِذِ اسْتَسْقٰی مُوْسٰی لِقَوْمِہٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاکَ الْحَجَرَط فَانْفَجَرَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشَرَۃَ عَیْنًاط قَدْ عَلِمَ کُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَھُمْط کُلُوْا وَاشْرَبُوْا مِنْ رِّزْقِ اللّٰہِ وَلَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَO}2 جس کو سفر میں پانی میسر نہ ہو، یا ایسے مرض میں مبتلا ہو جس میں پانی کثرت سے پیے اور پیاس نہ بجھے، ان آیتوں کو مٹی کے کسی چکنے برتن میں جو تیل یا گھی سے چکنا ہوگیا ہو، یا کانچ یا پتھر کے برتن پر لکھ کر بارانِ ربیع کے پانی سے دھو کر ایک شیشی میں بھر کر تین روز رہنے دے، پھر اس میں سرخ بکری کا دودہ ملا کر آنچ پر اس کو گاڑھا کرے، اور پیاس میں صبح کے وقت دو درہم اور مبتلائے مرض سوتے وقت اسی قدر پیا کرے۔مرضی کے مطابق سودا کرنا: {قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا ھِیَط قَالَ اِنَّہٗ یَقُوْلُ اِنَّھَا بَقَرَۃٌ لَّا فَارِضٌ وَّلَا بِکْرٌط عَوَانٌ مبَیْنَ ذٰلِکَط فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَO قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُھَاط قَالَ اِنَّہٗ یَقُوْلُ اِنَّھَا بَقَرَۃٌ صَفْرَآئُلا فَاقِعٌ لَّوْنُھَا تَسُرُّالنّٰظِرِیْنَO قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا ھِیَ اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَہَ عَلَیْنَاط وَاِنَّآ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ لَمُھْتَدُوْنَO}3 جو شخص کوئی جانور، یا لباس، یا میوہ، یا اور کوئی چیز خریدنا چاہے اور اس کو منظور ہو کہ اچھی چیز ملے تو اس چیز کو دیکھنے بھالنے