اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طور میں ایک: بر۔ قمر میں ایک: مقتدر۔ رحمٰن میںایک: ذو الجلال والاکرام۔ حدید میں چار: أول، آخر، ظاہر، باطن۔ حشر میں دس: قدوس، سلام، مؤمن، مہیمن، عزیز، جبار، متکبر، خالق، بارئ، مصور۔ بروج میں دو: مبدئ، معید۔ اخلاص میں دو : احد، صمد۔ فاتحہ میں پانچ: اللّٰہ، رب، رحمٰن ، رحیم، ملک یا مالک۔ یہ سب مل کر بھی ننانوے ہوئے۔ اسمائے الٰہیہ کے آثار وخواص بے شمار ہیں، ان میں سے کسی قدر مستقل طور سے ان شاء اللہ تعالیٰ جداگانہ اسی ’’اعمالِ قرآنی‘‘ کے حصہ سوم میں لکھنے کا ارادہ ہے، اس مقام میں بعض اسما کے دو چار خواص مختصر لکھے جاتے ہیں۔دفعِ بھوک: الصمد: اس کی کثرت بھوک کو دفع کرتی ہے۔پریشانی دور کرنا: الفعال: جو شخص ہموم وغموم وافکار ووساوس میں مبتلا ہو اس کی کثرت اس کو مفید ہے۔قبولیتِ دعا: السمیع البصیر: اس کی کثرت سے دعا قبول ہوتی ہے۔تکان دور کرنے کے لیے: القادر المقتدر القوي القائم: مشکل کام کرنے والوں اور بوجھ کے اٹھانے والوںکو اس کی کثرت سے ماندگی نہیں ہوتی، اور ان کو نگین پر کندہ کرا کے پہنا جائے تو کبھی سستی نہ آئے۔شفائے حمیٰ مطبقہ: