اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۃ الذاریات2، مریض کے پاس پڑھنے سے مرض میں تخفیف ہوتی ہے۔آسانیٔ ولادت: یہ سورت لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔رہائی از قید: سورۃ الطور3، اگر قیدی ہمیشہ اس کو پڑھا کرے تو جلدی رہائی پائے۔برائے امن سفر: اگر مسافر یہ سورت پڑھے راستہ میں ہر طرح کا امن رہے۔بچھو مارنے کے لیے: اگر یہ سورت پڑھ کر پانی کو بچھو پر چھڑک دیا جائے تو بچھو مرجائے۔برائے مغلوبیت: سورۃ النجم4، ہرن کی جھلی پر لکھ کر باندھنے سے سب پر غالب رہے۔برائے وجاہت: سورۃ القمر1، جمعہ کے روز قبل نماز لکھ کر عمامہ کے اندر رکھنے سے وجاہت حاصل ہوتی ہے۔آشوبِ چشم وطحال وجانور موذی: {یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْاط لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍO}2 کوئی کتا بھونکتا ہو اس کے سامنے پڑھے تو خاموش ہوجائے۔آشوبِ چشم: یہ آیت لکھ کر باندھنے سے آشوبِ چشم دفع ہوجائے۔دافع طحال: یہ آیت لکھ کر دھو کر پینے سے طحال دفع ہو۔