اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے واپسی مفرور ہونے شیطان کے گھر سے اور پتھر پھینکنے کے یہ آیت پڑھے: {اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًاO وَّاَکِیْدُ کَیْدًاO فَمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًاO}4 چار لوہے کی کیلوں پر، ہر کیل پر پچیس پچیس بار پڑھے، پھر ان کو گھر کے چاروں کونوں میں گاڑ دے۔برائے عقیمہ: بانجھ عورت کے واسطے ہرن کی جھلی پر زعفران اور گلاب سے یہ آیت لکھے: {وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ کُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰیط بَلْ لِّلّٰہِ الْاَمْرُ جَمِیْعًاط}1 پھر اس تعویذ کو اس کی گردن میں باندھے۔ایضاً: برائے عقیمہ چالیس لونگوں پر سات سات بار اس آیت کو پڑھے: {اَوْ کَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌط ظُلُمٰتٌم بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍط اِذَآ اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰئھَاط وَمَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍO}2 اور ایک لونگ کو ہر دن کھائے، اور شروع کرے حیض کے غسل ہونے سے، اور ان دنوں میں اس کا زوج اس سے صحبت کرتا رہے۔فائدہ: مولانا نے فرمایا: اور شرط اس عمل کی یہ ہے کہ لونگ رات کو کھائے اور اس پر پانی نہ پئے۔برائے اسقاطِ جنین: جو عورت بچہ اسقاط کردیتی ہے ایک تاگا کسم کا رنگا ہوا اس کے قد کے برابر لے اور اس پر نو گرہیں لگادے اور ہر گرہ پر: {وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُکَ اِلَّا بِاللّٰہِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَیْھِمْ وَلَا تَکُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْکُرُوْنَO اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَO}3 اور {قُلْ ٰٓیاَ یُّھَا الْکٰفِرُوْنَO لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَO وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO وَلَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْO وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِO}1