اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جانوروں کی حفاظت: سورۂ انعام1 خاصیت: اگر مویشیوں کے گلے میں باندھ دیں تو ان کی تندرستی اور جمیع آفات سے امن حاصل ہو۔برائے امن ودفع آفات: {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوْرَط ثُمَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِرَبِّھِمْ یَعْدِلُوْنَO}2 خاصیت: جو شخص اس آیت کو صبح وشام سات بار پڑھ کر اپنے بدن پر ہاتھ پھیرے، جمیع درد وآفات سے محفوظ رہے۔غصہ رنج اور پیاس کا علاج: {وَلَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّھَارِط وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُO}3 یہ آیت تسکینِ غیظ وغضب اور دفعِ تشنگی اور رنج کے لیے ہے، اگر کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اور اگر بیٹھا ہو تو کھڑا ہوجائے اور یہ آیت کثرت سے پڑھے۔ذات الجنب ودرد وتکلیف سے نجات: {وَاِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَط وَاِنْ یَّمْسَسْکَ بِخَیْرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْْئٍ قَدِیْرٌO وَھُوَ الْقَاھِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖط وَھُوَ الْحَکِیْمُ الْخَبِیْرُO}4 خاصیت: یہ آیتیں کاغذ پر لکھ کر جس شخص کو ذات الجنب، یا قلب، یا ہاتھوں میں درد ہو، اس شخص کے باندھ دیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ شفا ہوگی، اور جس شخص کو کثرت سے رنج و غم یا تنگ دلی ہو خواہ اس کا سبب معلوم ہو یا نہ ہو، ان آیتوں کو سوتے وقت سات مرتبہ پڑھ کر سو رہے جس وقت جاگے گا رنج وغم سب دفع ہوا معلوم ہوگا۔آنکھوں کی بیماری کے لیے: {اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَط وَالْمَوْتٰی یَبْعَثُہُمُ اللّٰہُ ثُمَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَO}1 جس کی آنکھوں میں کچھ فتور ہو یا کسی عضو میں استرخا ہو تین روز متواتر روزہ رکھے اور دودھ شکر سے افطار کرے اور نصف شب کے وقت اٹھ کر تانبے کے قلم سے زعفران وگلاب سے اپنے یا دوسرے مریض کے داہنے ہاتھ پر لکھ کر چاٹ لے، تین روز تک ایسا ہی کرے۔