اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تمام آفات سے حفاظت: {اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰت وَالْاَرْضَ وَاَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّکُمْج وَسَخَّرَ لَکُمُ الْفُلْکَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖج وَسَخَّرَ لَکُمُ الْاَنْھٰرَO وَسَخَّرَ لَکُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَآئِبَیْنِج وَسَخَّرَ لَکُمُ الَّیْلَ وَالنَّھَارَO وَاٰتٰئکُمْ مِّنْ کُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْہُط وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَاط اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ کَفَّارٌO}1 جو شخص اس کو صبح وشام اور سونے کے وقت یا کہیں جانے کے وقت پڑھے تمام آفات بحری وبری سے محفوظ رہے اور مال وکھیت ومواشی وغیرہ میں برکت ہو۔عورت کا دودھ بڑھانے کے لیے: سورۃ الحجر2، جو شخص اس کو زعفران سے لکھ کر کسی عورت کو پلائے اس کا دودھ بڑھ جائے۔برائے برکت وغیرہ: اور جو شخص اس کو لکھ کر جیب میں رکھے اس کی کمائی میں برکت ہو اور معاملات میں کوئی شخص اس کی مرضی سے عدول اور خلاف نہ کرے۔برائے حفاظتِ جان ومال: {اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَO}3 چاندی کے ملمع کے پتر پر اس کو لکھ کر شبِ جمعہ کو یہ آیت چالیس بار اس پر پڑھے، پھر اس کو نگین انگشتری کے نیچے رکھ کر وہ انگشتری پہن لے، اس کا مال وجان تمام آفات سے محفوظ رہیں، اور اگر اس انگشتری سے موم خام پر نقش کرکے جس درد کو دھونی دی جائے وہ اچھا ہوجائے۔برائے جاہ وقبولِ عام: {وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآئِ بُرُوْجًا وَّزَیَّنّٰھَا لِلنّٰظِرِیْنَO وَحَفِظْنٰـھَا مِنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍO}1