اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۂ احقاف5، اس کو لکھ کر تعویذ بنا کر رکھنے سے تمام جن وانس کے شر سے محفوظ رہے گا۔برائے محبوبیت: سورۂ محمد6، اس کو لکھ کر آبِ زم زم سے دھو کر پینے سے لوگوں کی نظروں میں محبوب ہوجائے۔دفعِ امراض: اس کے پانی سے غسل کرنا تمام امراض کا ازالہ کرتا ہے۔برائے روزی: سورۃ الفتح7، رمضان شریف کے رؤیتِ ہلال کے وقت تین بار پڑھنے سے تمام سال روزی فراخ رہے۔برائے فتح: سورت کو لکھ کر قتال یا جدال کے وقت پاس رکھنے سے مامون رہے اور فتح میسر ہو۔مقبولیتِ عامہ وحفاظت از غرق: کشتی میں سوار ہو کر سورت کے پڑھنے سے غرق سے مامون رہے۔ {اِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًاO لِّیَغْفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَمنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ وَیُتِمَّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ وَیَھْدِیَکَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاO وَّیَنْصُرَکَ اللّٰہُ نَصْرًا عَزِیْزًاO ھُوَ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْٓا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِھِمْط وَلِلّٰہِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِط وَکَانَ اللّٰہُ عَلِیْمًا حَکِیْمًاO}1 قبولیتِ عامہ کے لیے باوضو مشک وگلاب وزعفران سے ہرن کی جھلی پر لکھ کر ٹوپی میں رکھ لے، مگر پہنتے وقت بھی باوضو ہو۔