اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایضاً: اسی طرح اگر ظالموں سے خوف ہو کہ زمین کے متعلق کچھ ظلم کریں گے تو پانچ پتھر لے کر ان پر سورۂ فاتحہ سات بار، قل ہو اللہ تین تین بار، معوذتین تین بار، تمام سورۂ تبارک الذی، تمام آیت الکرسی، دس بار درود شریف پڑھ کر دم کرکے چاروں پتھر اس زمین کے چاروں گوشوں میںاور ایک پتھر وسط میں دفن کردو، ان سے کوئی اثر نہ پہنچے گا۔زمین ودرخت کی سیرابی کے لیے: زمین ودرخت کی سیرابی کے لیے جب فصل نہ ہو ٹھیکری پر یہ آیت: {وَّفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَی الْمَآئُ عَلٰٓی اَمْرٍ قَدْ قُدِرَO}5 لکھ کر اور آنکھ بند کر کے وہ ٹھیکری اس زمین میں ڈال دو کہ اس کے گرنے کی جگہ نظر نہ آئے، ان شاء اللہ تعالیٰ بارش ہوگی۔درختوں میں پتے وپھل لانے کے لیے: بنی ہاشم میں سے ایک شخص کا قول ہے کہ میں نے سورۂ فاتحہ تمام وکمال لکھی اور مالک یوم الدین سات دفعہ لکھا، اور اس کو دھو کر ایسے درختوں میں چھڑکا جو کئی سال سے بے برگ وثمر ہوگئے تھے، خدائے تعالیٰ کے فضل سے بہت جلدی ان میں پتے اگ گئے اور پھل آنے لگے۔قضائے حاجات: ابنِ سیرین ؒ سے منقول ہے کہ ہم کسی سفر میں تھے ایک نہر پر مقا م ہوا، لوگوں نے ڈرایا کہ یہاں لٹ جاتے ہیں ۔ میرے سب رفیق وہاں سے چل دئیے، مگر میں چونکہ آیاتِ حرز پڑھا کرتا تھا اس لئے وہاں ٹھہرا رہا ۔ جب رات ہوئی ابھی سونے نہ پایا تھا کہ چند آدمی شمشیر بکف آگئے، مگر مجھ تک نہ پہنچ سکتے تھے۔ جب صبح کو وہاں سے چلا ایک شخص گھوڑے پر سوار ملا اور مجھ سے کہا کہ ہم لوگ شب میں سو بار سے زائد تیرے پاس گئے، مگر درمیان میں ایک آہنی دیوار حائل ہوجاتی تھی۔ میں نے کہا: یہ ان آیات کی برکت ہے، اس شخص نے کہا: وہ کونسی ہیں؟ اور عہد کیا کہ اب یہ کام نہ کروں گا ۔ آیات یہ ہیں، سورۂ بقرہ کی شروع کی چار آیتیں: {الٓمٓO ذٰلِکَ الْکِتٰبُ لَا رَیْبَج فِیْہِج ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَO الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَO وَالَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ ج وَبِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ یُوْقِنُوْنَO}1 آیت الکرسی اور دو آیتیں آیت الکرسی کے بعد ، تین آیتیں آخر سورۂ بقرہ کی: