اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے فتویٰ لینا واجب ہے۔بھلا برا دریافت کرنے کے لیے: {وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ سَیُرِیْکُمْ اٰیٰتِہٖ فَتَعْرِفُوْنَھَاط وَمَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَO}2 کھرے کھوٹے روپے جدا ہونے کے لیے اس آیت کو پڑھ کر روپیوں کو الٹ پلٹ کرے، کھرے کھوٹے الگ نکل آئیں گے، ایسے ہی ہر چیز میں بھلا برا دریافت کرنے کے لیے۔غلام کو خیانت سے روکنے کے لیے: سورۃ القصص3، اس کو لکھ کر اپنے غلام کے باندھے تو اس سے خیانت اور بدکاری اور بھاگنے کی عادت دفع ہوجائے۔امراض شکم وغیرہ: سورت مذکور اگر مریض شکم کے اور طحال اور دردِ جگر کے باندھ دے تو یہ امراض جاتے رہیں۔حفاظت از شر: {وَلَمَّا وَرَدَ مَآئَ مَدْیَنَ وَجَدَ عَلَیْہِ اُمَّۃً مِّنَ النَّاسِ یَسْقُوْنَز وَوَجَدَ مِنْ دُوْنِہِمُ امْرََاَتَیْنِ تَذُوْدٰنِج قَالَ مَا خَطْبُکُمَاط قَالَتَا لَا نَسْقِیْ حَتّٰی یُصْدِرَ الرِّعَآئُ سکتۃ وَاَبُوْنَا شَیْخٌ کَبِیْرٌO فَسَقٰی لَھُمَا ثُمَّ تَوَلّیٰٓ اِلَی الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌO فَجَآئَ تْہُ اِحْدٰئھُمَا تَمْشِیْ عَلَی اسْتِحْیَآئٍز قَالَتْ اِنَّ اَبِیْ یَدْعُوْکَ لِیَجْزِیَکَ اَجْرَ مَا سَقَیْتَ لَنَاط فَلَمَّا جَآئَ ہٗ وَقَصَّ عَلَیْہِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْوقفہ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَO}1 اس کو بکثرت پڑھنے سے ظالموں کے شر سے محفوظ رہے۔