اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے حفظ از حسدِ حاسد ووصولِ حق: اَلْمُذِلُّ خاصیت: ۷۵ بار پڑھ کر سر بسجود ہوکر دعا کرے تو حاسد کے حسد سے محفوظ رہے، اور جس کا حق دوسرے کے ذمہ آتا ہو اور وہ اس میں ٹال مٹول کرتا ہو اس کو بکثرت پڑھنے سے وہ اس کا حق ادا کرے۔اجابتِ دعا: اَلْسَّمِیْعُ خاصیت: جمعرات کے روز بعد نمازِ چاشت کے پانچ سو بار پڑھ کر جو دعا کرے قبول ہو۔صفائی بصیرت وتوفیقِ نیک عمل: اَلْبَصِیْرُ خاصیت: بعد نمازِ جمعہ کے سو بار پڑھنے سے بصیرت میں صفائی ہو اور نیک عمل کی توفیق ہو۔انکشافِ اسرار: اَلْحَکَمُ خاصیت: نصف شب کے وقت باوضو حضورِ قلب کے ساتھ ذرا زیادہ دیر تک پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو محلِ اسرار فرمائیں۔تسخیرِ قلوب: اَلْعَدْلُ خاصیت: شبِ جمعہ میں روٹی کے تیس ٹکڑوں پر اس آیت کو لکھ کر کھانے سے لوگ مسخر ہوجائیں۔وسعتِ رزق ولطف: اَللَّطِیْفُ خاصیت: ۱۳۳ بار پڑھنے سے رزق میں وسعت ہو تمام کام لطف سے پورے ہوں۔انکشافات حالتِ مخفیہ ودرستی حالتِ موذی: اَلْخَبِیْرُ