اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے محبوبیت ومقبولیت: سورۂ زمر3، اس کو لکھ کر پاس رکھنے سے خلق کی نظروں میں محبوب ومقبول ہو۔ظالم سے بچنے کے لیے: {فَسَتَذْکُرُوْنَ مَآ اَقُوْلُ لَکُمْط وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْٓ اِلَی اللّٰہِط اِنَّ اللّٰہَ بَصِیْرٌم بِالْعِبَادِO}4 ظالم کے سامنے پڑھنے سے اس کے ضرر سے محفوظ رہے۔آنکھوں کی بیماری کے لیے: سورہ حٰم سجدہ5، اس کو لکھ کر آبِ باراں سے دھو کر اس میں سرمہ پیس کر لگانے سے یا خود اس پانی سے آنکھ دھونے سے سفیدی اور آشوبِ چشم اور ناخنہ وغیرہ سے نفع ہوتا ہے۔شر سے حفاظت: سورہ شوریٰ1، اس کو لکھ کر پاس رکھنے سے لوگوں کے شر سے محفوظ رہے۔دفعِ کھانسی: سورۃ الزخرف2، اس کو لکھ کر آبِ باراں سے دھو کر پلانے سے کھانسی دفع ہوتی ہے۔دفعِ پیچش: سورۃ الدخان3، اس کو لکھ کر پینے سے پیچش دفع ہوتی ہے۔حفاظتِ بچہ: سورۂ جاثیہ4، پیدائشِ بچہ کے وقت اس کو لکھ کر باندھنے سے تمام آفات وموذی جانور سے محفوظ رہے گا۔دفعِ جن وشر وغیرہ: