اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نیند سے بیدار ہونے کا عمل: {وَاِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَاَمْنًاط وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھِیْمَ مُصَلًّیط وَعَھِدْنَآ اِلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَاِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَھِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَالْعٰکِفِیْنَ وَالرُّکَّعِ السُّجُوْدِO}2 ایک عارف کے نوشتہ سے منقول ہے کہ اس آیت کو اگر سوتے وقت پڑھے جس وقت چاہے گا آنکھ کھلے گی۔خونی بواسیر کا علاج: {وَاِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰھِیْمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَاِسْمٰعِیْلُط رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاط اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُO رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَص وَاَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَتُبْ عَلَیْنَاج اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُO رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْھُمْ یَتْلُوْا عَلَیْھِمْ اٰیٰتِکَ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُزَکِّیْہِمْط اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO}3 بعض عارفین کا قول ہے کہ اس آیت کو بلوری برتن پر زعفران اور گلاب سے لکھ کر آبِ انگور سیاہ سے دھو کر اس میں قدرے کہربا اور قدرے کافور اور کچھ شکر ملا کر پینے سے خونی بواسیر کو نفع ہوتا ہے۔قولنج ولقوہ وریاح کے لیے: {قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْھِکَ فِی السَّمَآئِج فَلَنُوَلِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضٰھَاص فَوَلِّ وَجْھَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِط وَحَیْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَکُمْ شَطْرَہٗط وَاِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّھِمْط وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَO}1 یہ آیت قولنج اور لقوہ اور ریاح رویہ کے لیے مفید ہے، جو شخص اس میں مبتلا ہو قلعی دار تانبہ کا طشت لے کر اس کو خوب صاف کرے، ا س میں یہ آیتیں مشک وگلاب سے لکھ کر پاک پانی سے دھو کر لقوہ والے کا منہ دھلایا جائے، اور منہ دھونے کے بعد اس طشت میں تین گھنٹہ تک نظر رکھے، اسی طرح تین روز کرے۔ اور فالج اور ریاح والے پر وہ پانی چھڑکا جاتا ہے۔چوری شدہ مال کی واپسی: {وَلِکُلٍّ وِّجْھَۃٌ ھُوَ مُوَلِّیْھَا فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِط اَیْنَ مَا تَکُوْنُوْا یَاْتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیْعًاط اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ}2