اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کو پلائے۔دشمن پر دہشت غالب کرنے کے لیے: {کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوْبِ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَO فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّلَا یَسْتَخِفَّنَّکَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَO}3 دشمن ظالم پر دہشت وحیرت غالب کرنے کے لیے اس کے کپڑے پر یہ آیتیں لکھ کر اپنے پاس رکھے، مگر بلا طریقِ مشروع اس کا کپڑا لینا جائز نہیں، بلکہ ایسی تدبیر کریں کہ وہ شخص کسی کو اپنا کپڑا دے دے اور وہ تم کو خوشی سے دے دے، یا کسی طرح خرید لیا جائے۔پیٹ کی تمام بیماریوں کے لیے: سورۂ لقمان4، اس کو لکھ کر پینے سے پیٹ کی سب بیماریا ں اور بخارتیہ وچوتھیہ جاتا رہے، اور اس کو پڑھنے سے غرق ہونے سے مامون رہے۔سکون طوفانِ دریا: {اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْکَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللّٰہِ لِیُرِیَکُمْ مِّنْ اٰیٰتِہٖط اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّکُلِّ صَبَّارٍ شَکُوْرٍO}5 طوفانِ دریا ساکن کرنے کے واسطے سات پرچوں پر لکھ کر دریا میں جانبِ مشرق میں یکے بعد دیگرے ایک ایک ڈال دیا جائے۔بخار ودردِ سر ومرگی وغیرہ: سورۂ الم سجدہ1، بخار اور دردِ سر تمام یا نصف اور مرگی کے لیے لکھ کر باندھ دیا جائے۔بچوں کی نشوو نما کے لیے: {الَّذِیْٓ اَحْسَنَ کُلَّ شَیْئٍ خَلَقَہٗ وَبَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍO ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَہٗ مِنْ سُلٰلَۃٍ مِّنْ مَّآئٍ مَّھِیْنٍO ثُمَّ سَوّٰئہُ وَنَفَخَ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِہٖ وَجَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْئِدَۃَط قَلِیْلاً مَّا تَشْکُرُوْنَO}2