اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور اگر آیاتِ مذکورہ آشوبِ چشم پر روز مرہ صبح کے وقت تین بار پڑھ کر دم کیا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ آشوبِ چشم جاتا رہے گا۔حفاظت از جانور موذی وغیرہ: سورۂ فرقان1، اگر اس کو تین بار لکھ کر باندھ لے تو کوئی موذی جانور اژدہا وغیرہ ایذا نہ پہنچائے، اور اگر شریر لوگوں کے درمیان جا پہنچے تو ان کا مجمع متفرق ہوجائے اور کوئی مشورہ ان کا درست نہ ہونے پائے۔دریافت کرنا دفینہ کا: {وَاِنَّہٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُO عَلٰی قَلْبِکَ لِتَکُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَO بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍO وَاِنَّہٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَO اَوَلَمْ یَکُنْ لَّھُمْ اٰیَۃً اَنْ یَّعْلَمَہٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَO}2 اگر کسی جگہ دفینہ کا شبہ ہو اور اس کا دریافت کرنا منظور ہو، ایک مرغ سفید نیلگوں چشم یا تاجدارلے کر یہ آیتیں ایک کاغذ پر لکھ کر نابالغ دخترکے ہاتھ کے کاتے ہوئے سوت کے کپڑے میں سی کر اس مرغ کے بازو پر باندھ دے، اتوار کے دن زوالِ آفتاب کے وقت شبہ کی جگہ چھوڑ دے، دفینہ کی جگہ جا کھڑا ہوگا اور پنجوں اور منقار سے کریدنا شروع کرے گا۔دفعِ سانپ بچھو وموذی جانور: سورۃ النمل3، جو شخص اس کو ہرن کی جھلی پر لکھ کر مدبوغ چمڑے میں رکھ کر اپنے پاس رکھے کوئی نعمت اس کی قطع نہ ہو، اور اگر صندوق میں رکھ دے تو اس گھر میں سانپ، بچھو، خفاش درندہ اور کوئی موذی جانور نہ آئے۔دریافت حالِ نائم: {وَاِنَّ رَبَّکَ لَیَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوْرُھُمْ وَمَا یُعْلِنُوْنَO وَمَا مِنْ غَآئِبَۃٍ فِی السَّمَآئِ وَالْاَرْضِ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْنٍO اِنَّ ھٰذَا الْقُرْاٰنَ یَقُصُّ عَلٰی بَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَ اَکْثَرَ الَّذِیْ ھُمْ فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَO وَاِنَّہٗ لَھُدًی وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَO اِنَّ رَبَّکَ یَقْضِیْ بَیْنَہُمْ بِحُکْمِہٖج وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُO فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِط اِنَّکَ عَلَی الْحَقِّ الْمُبِیْنِO اِنَّکَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰی وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآئَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَO وَمَآ اَنْتَ بِھٰدِی الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِھِمْط اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَھُمْ مُّسْلِمُوْنَO}1 اگر اس کو سانپ کی جلد پر آبِ باراں اور زعفران وگلاب سے لکھ کر سوتے ہوئے آدمی کے سینہ پر رکھ دیں تو وہ سب اپنا کیا کرایا ظاہر کردے، مگر جس راز کا تجسس حرام ہے اس کے لیے یہ عمل کرنا حرام ہوگا، ایسے کام کرنے سے پہلے کسی عالم