اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مغفرت ودفعِ تنگیٔ رزق: اَلْغَفَّارُ خاصیت: بعد نمازِ جمعہ سو بار پڑھے تو آثارِ مغفرت پیدا ہوں اور ہر تنگی دفع ہو، بے گمان رزق ملے۔زوالِ محبتِ دنیا وغلبہ بر دشمن وحلِ مقصود از زن: اَلْقَہَّارُ خاصیت: بکثرت اس کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور ماسوا للہ کی عظمت دل سے جاتی رہے اور دشمنوں پر غلبہ ہو، اور اگر چینی کے برتن پر لکھ کر ایسے شخص کو پلایا جائے جو بوجہ سحر کے عورت پر قادر نہ ہو سحر دفع ہو۔حصولِ غنا وجاہ وقبول: اَلْوَہَّابُ خاصیت: بکثرت اس کا ذکر کرنے سے غنا اور قبولیت اور ہیبت وبزرگی پیدا ہو، اگر چاشت کے نفلوں کے آخری سجدہ میں اس کو چودہ بار کہے یہ مقاصد اس کو حاصل ہوں۔وسعتِ رزق: اَلرَّزَّاقُ خاصیت: قبل نمازِ فجر گھر کے سب گوشوں میں دس دس بار کہے۔ اور جو گوشہ سمت قبلہ کے داہنی طرف ہو اس سے شروع کرے تو وسعتِ رزق حاصل ہو۔