اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{لَقَدْ جَآئَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌO فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُقصلے لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا ھُوَط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِO}4 خاصیت: جو کوئی ان آیتوں کو ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ روزِ حشر میں جناب رسولِ مقبول ﷺ اس کی شفاعت فرمائیں گے۔ اور جس مصیبت اور مہم کے لیے چاہے پڑھے ان شاء اللہ مصیبت آسان ہوجائے گی۔بدخوابی سے حفاظت: {لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِط لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِط ذٰلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُO}1 خاصیت: جس شخص کو بدخوابی ہو اور پریشان خواب دیکھتا ہو وہ اس کو گلے میں ڈالے یا سوتے وقت پڑھ لیا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ خواب بد سے محفوظ رہے گا۔سحر سے حفاظت: {فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰی مَا جِئْتُمْ بِہِلا السِّحْرُط اِنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہٗط اِنَّ اللّٰہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَO وَیُحِقُّ اللّٰہُ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَO}2 خاصیت: سحر کے لیے بہت مجرب ہے، جس پر کسی نے سحر کیا ہو ان آیتوں کو لکھ کر گلے میں ڈالے یا تشتری پر لکھ کر پلائے ان شاء اللہ تعالیٰ صحت ہوجائے گی۔سفر میں حفاظت کے لیے: {بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖؔئھَا وَمُرْسٰھَاط اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌO}3 خاصیت: جب کشتی یا کسی دوسری سواری پر سوار ہونے لگے تو اس آیت کو پڑھ لے ان شاء اللہ تعالیٰ راہ کی آفتوں سے محفوظ رہے گا، اور جس شخص کو سردی سے بخار آتا ہو اس کو بیری کی لکڑی پر لکھ کر اس کے گلے میں ڈال دے ان شاء اللہ تعالیٰ شفا ہوگی۔اطاعت غلام کے لیے: {اِنِّیْ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ رَبِّیْ وَرَبِّکُمْط مَا مِنْ دَآبَّۃٍ اِلَّا ھُوَ اٰخِذٌم بِنَاصِیَتِھَاط اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍO}4 خاصیت: اگر کوئی لونڈی یا غلام سرکش ہو تو بال پیشانی کے پکڑ کی تین مرتبہ اس کو پڑھے اور اس پر دم کرے ان شاء اللہ تعالیٰ تابعدار اور مسخر ہوجائے گا۔استقامت قلب کے لیے: