اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مغفرت کریں، اور اگر اس دن میں مرے تو شہید کا درجہ پائے گا۔ اور اگر شام کو پڑھے تو صبح تک اس کے واسطے فرشتے دعائے مغفرت کریں، اور جو اس شب کو مرے تو درجہ شہادت پائے۔کشادگیٔ رزق کے لیے: {وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسْبُہٗط اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖط قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْئٍ قَدْرًاO}1 خاصیت: فراخی رزق کے لیے اور جس مہم میں چاہے اس کو پڑھا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ تنگ دستی دور ہوجایے گی اور مہم آسان ہوگی۔قبر کے عذاب سے نجات: پوری سورۂ ملک (پارہ: ۲۹) خاصیت:جو شخص اس سورت کو ہمیشہ پڑھے گا ان شاء اللہ تعالیٰ وہ عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا۔سب حاجتیں پوری ہوں: {نٓ} اور جتنے مفرد مقطعات حروف قرآن شریف میں ہیں ان سب کو انگشتری پر کندہ کرا کر جو شخص اپنے پاس رکھے گا تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی سب حاجتیں پوری ہوں گی اور خیر وخوبی میں بسر ہوگی۔نظر بد کا مجرب عمل: {وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِھِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌOم وَمَا ھُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَO}2 خاصیت: حسن بصری ؒ نے فرمایا کہ نظر بد کے لیے مفید ہے۔ہر قسم کی حاجتوں کے لیے: { فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْقف اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًاOلا یُّرْسِلِ السَّمَآئَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًاOلا وَّیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ وَّیَجْعَلْ لَّکُمْ اَنْھٰرًاOط}3 خاصیت: چند شخص حسن بصری ؒ کے پاس آئے، کسی نے پانی نہ برسنے کی شکایت کی اور کسی نے اولاد نہ ہونے کی شکایت کی اور کسی نے دوسری حاجتوں کے لیے کہا۔ آپ نے سب کے جواب میں فرمایا کہ استغفار کرو۔ ایک شخص نے پوچھا کہ حضرت اس کی کیا وجہ ہے کہ آپ نے سب کو استغفار ہی کے لیے فرمایا؟ آپ نے جواب میں انہیں آیتوں کو پڑھا اور فرمایا کہ دیکھو اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں اسی آیت کو ارشاد فرمایا ہے۔ اور اگر پوری سورہ نوح سوتے وقت پڑھ لی جائے تو