اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بند کردے، اس طرح کہ نہ کوئی آدمی اس کو دیکھے اور نہ چاند وسورج کا سامنا ہو۔ جب بدھ کی رات ہو تو عشا کی نماز پڑھ کر اس ڈبہ کو ہاتھ میں لے کر کہے: یَا عَالِمَ الْخَفِیَّاتِ فِي الْأُمُوْرِ، یَا مَنْ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ: اِطَّلِعْنِيْ عَلٰی کُلِّ مَا أُرِیْدُ إِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔ پھر ذکر اللہ کرتا ہوا سوجائے، خواب میں کوئی شخص امرِ مقصود بتلا جائے گا۔ اگر اس شب کو نظر نہ آئے تو جمعرات کو روزہ رکھ کر شبِ جمعہ میں اسی طرح کرے ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کوئی نہ کوئی خواب میں اس کو خبر دے گا۔ظالم دشمن کو ہلاک کرنا: {وَالَّذِیْنَ لَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَہٗ لَوْ اَنَّ لَھُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّمِثْلَہٗ مَعَہٗ لَافْتَدَوْا بِہٖط اُولٰٓئِکَ لَھُمْ سُوْٓئُ الْحِسَابِ لا وَمَاْوٰئھُمْ جَھَنَّمُ ط وَبِئْسَ الْمِہَادُO}1 اور {وَالَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَھْدَ اللّٰہِ مِنْم بَعْدِ مِیْثَاقِہٖ وَیَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖٓ اَنْ یُّوْصَلَ وَیُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِج اُولٰٓئِکَ لَھُمُ اللَّعْنَۃُ وَلَھُمْ سُوْٓئُ الدَّارِO}2 جو شخص اپنے دشمن کو ہلاک کرنا چاہے تو مہینہ کی ۲۸ تاریخ کو روزہ رکھے، اگر اتفاق سے ہفتہ کا دن پڑجائے تو بہت خوب ہے، پھر جو کی روٹی پر افطار کرے۔ پھر آدھی رات کے وقت اٹھ کر، جنگل میں جا کر یا خالی گھر کی چھت پر جا کر کندر اور سندرس کی دھونی سلگا کر یہ آیتیں سات مرتبہ پڑھے اور اس کی ہلاکت کے لیے بد دعا کرے، مگر حدِ شرعی سے تجاوز نہ کرے، یعنی جس قدر نقصان پہنچانا اس کو شرعاً جائز ہو اس سے زیادہ بد دعا نہ کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ وہ ذلیل وخوار ہوگا۔بچوں کا رونا ونظرِ بد وڈرنا وغیرہ: سورۂ ابراہیم3، سفید حریر کے ٹکڑے پر اس کو باوضو لکھ کر لڑکے کے باندھ دے تو رونا اور ڈرنا اور نظرِ بد سب دفع ہوجائے اور دودھ چھڑانا آسان ہو۔برائے دردِ ہاتھ وپیر ونظرِ بد: {وَمَا لَنَآ اَلَّا نَتَوَکَّلَ عَلَی اللّٰہِ وَقَدْ ھَدٰئنَا سُبُلَنَاط وَلَنَصْبِرَنَّ عَلٰی مَآ اٰذَیْتُمُوْنَا ط وَعَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَO}4 جس کے ہاتھ پیروں میں درد ہو یا اس کو نظر ہو اس کو لکھ کر تعویذ بنا کر باندھ دے، ان شاء اللہ تعالیٰ اچھا ہوجائے گا۔برائے نظرِ بد: