اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حفاظت از آفات ویرقان: سورۃ السبا2 ، کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے تمام موذیات وآفات سے مامون رہے اور یرقان کے واسطے پلانا اور منہ پر پانی چھڑکنا مفید ہے۔حفاظتِ جانور: سورۃ الفاطر3 ، کاغذ پر لکھ کر جانور کے گلے میں باندھنے سے ہر آفت سے محفوظ رہے۔تجارت میں برکت ہو: {اِنَّ الَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ کِتٰبَ اللّٰہِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلاَنِیَۃً یَّرْجُوْنَ تِجَارَۃً لَّنْ تَبُوْرَO لِیُوَفِّیَھُمْ اُجُوْرَھُمْ وَیَزِیْدَھُمْ مِّنْ فَضْلِہٖط اِنَّہٗ غَفُوْرٌ شَکُوْرٌO}4 برکتِ تجارت کے لیے سوتی کپڑے کے چار ٹکڑوں پر لکھ کر اپنے مال ومتاع میں رکھ دے۔قوتِ حافظہ وغالب ہونے کے لیے: یٰسین1 ، اس کے عجیب وغریب خواص ہیں، من جملہ ان کے یہ کہ اس کو سات روز تک زعفران وگلاب سے لکھ کر روزانہ پئے تو جو سن لے اس کو یاد رہے، جس سے گفتگو کرے اس پر غالب رہے۔عورت کا دودھ بڑھانے کے لیے: یہ سورت لکھ کر پلانے سے دودھ پلانے والی عورت کا دودھ بڑھ جائے۔نظرِ بد وہر بیماری کے لیے: لکھ کر پاس رکھنے سے نظرِ بد اور جملہ بیماریوں اور درد سے حفاظت رہے۔دشمن پر غلبہ پانا: