اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ظالم کی بربادی: {فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُکِّرُوْا بِہٖ فَتَحْنَا عَلَیْھِمْ اَبْوَابَ کُلِّ شَیْئٍط حَتّیٰٓ اِذَا فَرِحُوْا بِمَآ اُوْتُوْٓا اَخَذْنٰہُمْ بَغْتَۃً فَاِذَا ھُمْ مُّبْلِسُوْنَO فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاط وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO}2 خاصیت: اگر ظالموں کی خانہ ویرانی اور ان کی جماعت کی پراگندگی مقصود ہو ان آیتوں کو کسی مذبوح جانور کی پرانی ہڈی پر لکھ کر پھر اس کو باریک کوٹ کر اس کے گھر میں ڈال دے۔دفع مچھر وپسُّو: مذکورہ آیت ریحان سے لکھ کر اور آبِ زیرہ سے جس کو عشا سے صبح تک بھگویا ہو، دھو کر جس گھر میں مچھر اور پسُّو زیادہ ہوں چند بار چھڑکنے سے وہ سب دفع ہوجائیں۔مشتبہ کا راز معلوم کرنا: {وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ اِلَّا ھُوَط وَیَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِط وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ اِلَّا یَعْلَمُہَا وَلَا حَبَّۃٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَّلَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْنٍO وَھُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰئکُمْ بِالَّیْلِ وَیَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّھَارِ ثُمَّ یَبْعَثُکُمْ فِیْہِ لِیُقْضٰٓی اَجَلٌ مُّسَمًّیج ثُمَّ اِلَیْہِ مَرْجِعُکُمْ ثُمَّ یُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَO وَھُوَ الْقَاھِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ وَیُرْسِلُ عَلَیْکُمْ حَفَظَۃًط حَتّیٰٓ اِذَا جَآئَ اَحَدَکُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْہُ رُسُلُنَا وَھُمْ لَا یُفَرِّطُوْنَO ثُمَّ رُدُّوْٓا اِلَی اللّٰہِ مَوْلٰئھُمُ الْحَقِّط اَ لَا لَہُ الْحُکْمُقف وَھُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِیْنَO}1 اگر کتان کے کپڑے میں لکھ کر سرہانے رکھ کر سورہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرے کہ فلاں امر مشتبہ جس کا تحقیق حال کرنا منظور ہو، مجھ کو خواب میں معلوم ہوجائے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا انکشاف ہوجائے گا۔عجیب بات سننا: اگر اس آیت کو باوضو لکھ کر بازو پر باندھ لے اور پاک بستر پر سورہے صبح کو جس شخص سے اس کی ملاقات ہوگی کوئی عجیب بات کرے گا۔