اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صَبِیًّاO وَّحَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَزَکٰوۃًط وَکَانَ تَقِیًّاO وَّبَرًّام بِوَالِدَیْہِ وَلَمْ یَکُنْ جَبَّارًا عَصِیًّاO وَسَلٰمٌ عَلَیْہِ یَوْمَ وُلِدَ وَیَوْمَ یَمُوْتُ وَیَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّاO}3 جس عورت کو حمل نہ رہتا ہو میاں بیوی جمعہ کے روز روزہ رکھیں اور شکر اور بادام اور روٹی سے روزہ افطار کریں اور پانی بالکل نہ پیں، اور یہ آیتیں شیشہ کے جام پر اس شہد سے جس کو آگ نہ پہنچی ہو لکھ کر، آبِ شیریں پاک سے دھو کر، سفید نخود دو سو چوبیس دانے لے کر اور ہر دانہ پر یہ آیتیں پڑھ کر، اس پانی کو ہنڈیا میں ڈال کر وہ نخود اس میں ڈال دیں اور خوب تیز آنچ کر دیں، پھر عشا کی نماز پڑھ کر سورۂ مریم پڑھے، جب نخود خوب پک جائیں پانی سے نکال لیں اور اس میں تھوڑا آبِ انگور اضافہ کرکے آدھا آدھا وہ دونوں میاں بیوی پیں اور تھوڑی دیر سو رہیں، پھر اٹھ کر مباشرت کریں، ان شا ء اللہ تعالیٰ اسی روز حمل قرار پائے گا، اور اگر تین شب تک اسی طرح غذا کھانے سے پہلے ایسا کریں تو اولاد بہت اچھی ہو۔برائے درخت خرما وغیرہ: {وَھُزِّیْٓ اِلَیْکِ بِجِذْعِ النَّخْلَۃِ تُسٰقِطْ عَلَیْکِ رُطَبًا جَنِیًّاO فَکُلِیْ وَاشْرَبِیْ وَقَرِّیْ عَیْنًاج فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًا فَقُوْلِیْٓ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُکَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّاO}1 درختِ خرما کو جلدی اور عمدہ پھل آنے کے لیے اور اس کو ہر آفت سے محفوظ رکھنے کے لیے کھجور کے تین پٹھے مختلف رنگ کے زرد وسبز وسرخ لے کر نئی قلم سے ان پر یہ آیتیں لکھ کر ایک ایک پٹھا اس کی ایک ایک شاخ میں باندھ دے، خوب پھل آئے۔رتبہ وشان بڑھنے کے لیے: {وَاذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ اِدْرِیْسَز اِنَّہٗ کَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاO وَّرَفَعْنٰہُ مَکَانًا عَلِیًّاO}2 رتبہ اور شان بڑھنے کے لیے حریر زرد کے ٹکڑے پر اس زعفران سے جو شہد میں حل کیاگیا ہو تعویذ بنا لیں اور موم کو کندر میں گوندھ کر اس سے تعویذ کو دھونی دیں اور باندھ لیں ہر جگہ عزت وآبرو ہو۔عزت وآبرو بڑھانے کے لیے: سورۂ طٰہٰ3، اس کو لکھ کر حریر سبز کے کپڑے میں لپیٹ کر پاس رکھے، اگر نکاح کا پیغام بھیجے کامیابی ہو، اگر دو شخصوں یا دو لشکروں میں صلح کرانا چاہے انکار نہ کریں، اگر اس کو پی لے تو بادشاہ سے مطلب حاصل ہو۔